اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'اولمپک ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے محنت کر رہا ہوں '

بھارتی ہاکی ٹیم کے ڈفینڈر گرندر سنگھ نے کہا ہے کہ ان کا مقصد صرف ٹوکیو اولمپک ٹیم میں جگہ بنانا ہے جس کے لئے وہ کافی محنت کررہے ہیں۔

By

Published : May 7, 2020, 4:11 PM IST

'اولمپک ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے محنت کر رہا ہوں '
'اولمپک ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے محنت کر رہا ہوں '

2016 جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی طلائی تمغہ فاتح ٹیم کے رکن رہے گرندر سنگھ لاک ڈاؤن کے دوران بنگلور واقع کیمپ میں ہیں۔ کورونا کی وجہ سے ٹوکیو اولمپک جولائی 2021 تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

'اولمپک ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے محنت کر رہا ہوں '

پنجاب کے 25 سالہ گرندر نے کہاکہ میں اولمپکس کی بھارتی ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے مکمل محنت کر رہا ہوں۔ لاک ڈاؤن کے دوران خود کو فٹ رکھنا میری اولین ترجیح ہے اور میں فی الحال کچھ ڈرل بھی کر رہا ہوں۔ اولمپکس میں ہندوستان کے لئے کھیلنا میرا خواب ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ اولمپک ٹیم میں شامل ہو کر میں ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی جیت میں اپنا تعاون دوں گا۔"

ہاکی جونیئر ورلڈ کپ میں ٹیم کی جیت کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جونیئر ورلڈ کپ میں طلائی تمغہ جیتنا میرے کیریئر کا اہم موڑ ثابت ہوا۔ میری کارکردگی کو دیکھا گیا اور مجھے سینئر ٹیم میں شامل کیا گیا۔ 2017 میں سلطان ازلان شاہ کپ میں قدم رکھنے کے بعد میرے کیریئر میں کافی اتار چڑھاو آئے۔

'اولمپک ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے محنت کر رہا ہوں '

گرندر نے کہا، "میں 2018 دولت مشترکہ کھیلوں جیسے بڑے ٹورنامنٹ کے لئے ٹیم میں شامل رہا لیکن کچھ دوسرے ٹورنامنٹ میں مجھے باہر بھی کیا گیا۔ اس سال ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں آسٹریلیا کے خلاف واپسی کرکے مجھے بہت اچھا لگا۔ میں نے ان تین سالوں میں بہت کچھ سیکھا ہے اور میں مستقبل کے میچوں کے لئے اپنی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے صحیح پوزیشن میں ہوں۔"

کوچ گراہم ریڈ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم ان کی رہنمائی میں کافی جارحانہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا، "گزشتہ چند سال سے کوچ ریڈ ہمارے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ گزشتہ سال اپریل سے ہماری ٹیم میں تبدیلی نظر آنی شروع ہو گئی تھی۔"

گرندر نے کہا، "ہماری ٹیم کافی جارحانہ ہو گئی ہے اور ہم گول کرنے کے کئی مواقع نکال لیتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details