اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'اولمپک کوالیفائر سے قبل بیلجیئم دور اہم'

بھارتی مرد ہاکی ٹیم کے 26 ستمبر سے شروع ہونے والے بیلیجیئم دورے سے قبل ہاکی ٹیم کے کپتان منپریت سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ بیلجیئم کے خلاف کھیلنے سے ہمیں کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا اور ہمیں اپنی خامیاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

By

Published : Sep 26, 2019, 12:01 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 1:12 AM IST

کپتان منپریت سنگھ

بیلجیئم کے خلاف ہونے والی سیریز کے لیے منپریت سنگھ کو 20 رکنی ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے، اس دورے پر بھارتی ٹیم بیلجیئم کے خلاف تین جبکہ اسپین کے خلاف دو میچ کھیلے گی۔

منپریت سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ یہ دورہ ہمارے لیے اولمپک کوالیفائر سے قبل کافی اہمیت کا حامل ہے اور اس سے ہمیں اپنی خامیوں کو پرکھنے نیز اسے دور کرنے میں مدد ملے گی۔

ہاکی ٹیم کے کپتان منپریت سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت ، ویڈیو

انہوں نے کہا کہ بیلجیئم ٹیم عالمی ہاکی درجہ بندی میں دوسرے مقام پر قابض ہے اور وہ کافی مضبوط ہے اسی لیے بیلجیئم کے خلاف کھیلنے سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا اور کھیل میں بھی سدھار آئے گا۔

منپریت نے کہا کہ کہ اس دورے پر ہم صدفیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے نیز ہم نے جو بھی چیزیں مشق کے دوران سیکھی ہیں اسے اپنے کھیل میں شامل کرنا چاہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال ہماری پوری توجہ روس کے خلاف ہونے والے اولمپک کوالیفائر مقابلے پر مرکوز ہے اور ہم روس کی ٹیم کو کمتر سمجھنے کی غلطی نہیں کرنا چاہتے۔

واضح رہے کہ بھارتی مرد ہاکی ٹیم یکم نومبر اور 2 نومبر کو ریاست اڑیسہ کے بھونیشور میں روس کے خلاف ٹوکیو اولمپک کوالیفائر مقابلہ کھیلے گی اور اولمپک میں جگہ بنانے کی کوشش کرے گی۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 1:12 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details