اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Asian Champions Trophy 2021: ایشین چیمپئنس ٹرافی میں بھارت کی شکست کے بعد کانسے کے لیے پاکستان سے مقابلہ

ایشین چیمپئنز ٹرافی Asian Champions Trophy 2021 کے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سیمی فائنل میں جاپان نے بھارت کو 3-5 سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ اب بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا، بدھ کو دونوں حریف کانسے کے تمغے کے لیے آمنے سامنے ہوں گے۔

ایشین چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی شکست کے بعد کانسے کے لیے پاکستان سے مقابلہ
ایشین چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی شکست کے بعد کانسے کے لیے پاکستان سے مقابلہ

By

Published : Dec 22, 2021, 9:30 AM IST

چیمپئن اور اولمپک کانسے کا تمغہ جیتنے والے بھارت کو ایشین چیمپئنز ٹرافی Asian Champions Trophy 2021 مردوں کے ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں منگل کے روز جاپان کے خلاف 3-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ میچ شروع ہونے سے پہلے بھارت کو جیت کا مضبوط دعویدار سمجھا جاتا رہا جس نے اپنے آخری راؤنڈ رابن میچ میں اسی ٹیم کو 0-6 سے شکست دی تھی۔ جاپان کے خلاف بھارت کی جیت ہار کا ریکارڈ بھی اچھا ہے۔ لیکن مخالف ٹیم نے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ٹیم کو حیران کر دیا۔

منگل کو جاپان کی ٹیم پوری طرح بدلی ہوئی نظر آئی اور اس نے شروع ہی سے منپریت سنگھ کی قیادت والی ٹیم کی دفاعی لائن میں گھسنا شروع کر دیا۔ جاپان کو شوتا یمادا نے پہلے ہی منٹ میں پنالٹی پر گول کرکے برتری دلائی جب کہ ریکی فوجیشیما (دوسرے منٹ)، یوشیکی کریشتا (14ویں منٹ)، کوسی کوابے (35ویں منٹ) اور ریوما اوکا (41ویں نے) نے بھی گول کئے۔

بھارت کی جانب سے دلپریت سنگھ (17ویں منٹ)، نائب کپتان ہرمن پریت سنگھ (43ویں منٹ) اور ہاردک سنگھ (58ویں منٹ) نے گول کئے۔ بھارت اور جاپان کی ٹیمیں اس سے قبل 18 مرتبہ آمنے سامنے ہوئیں، جن میں سے بھارت نے 16 میچ جیتے تھے۔ جب کہ اسے ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایک میچ ڈرا ہوا۔

جاپان کا خطابی میچ میں جنوبی کوریا سے مقابلہ ہوگا، جبکہ بدھ کو کانسے کے تمغے کے پلے آف میں بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔ ایک اور سیمی فائنل میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو 6-5 سے شکست دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details