امریکہ اور انگلینڈ کا میچ لیون کے پارس اولمپک لیونیس اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ جسے یو ایس اے نے 2 -1 سے اس مقابلے کو اپنے نام کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنالی۔
یو ایس اے ٹیم جیتنے کے بعد جشن مناتی ہوئی اس جیت کے ساتھ ہی یو ایس اے تین مرتبہ فائنل میں پہنچنے والی ٹیم بن گئی ہے۔
یوایس اے ٹیم ہر اسٹیج پر اچھا مظاہرہ کرتی رہی یہاں تک کہ کریسچن پریس نے پہلا گول اپنی ٹیم کے لیے دسویں منٹ میں ہی کردیا اور ٹیم کو 1-0 سے سبقت حاصل ہوگئی، لیکن یہ سبقت زیادہ دیر تک نہیں رہی اور انگلینڈ کی جانب سے الین وائٹ نے انیسویں منٹ میں پہلا گول کرکے اپنی ٹیم کو 1-1 سے برابری کرادی۔
الیکس مورگن گول کرنے کے بعد یو ایس کی جانب سے دوسرا گول الیکس مورگن نے 31ویں منٹ میں کیا اور اپنی ٹیم کو پھر سے سبقت دلا دی اور یہ مورگن کا رواں کا عالمی کپ میں چھٹا گول تھا۔
پہلے نصف وقت تک یوایس اے نے 2-1 کی سبقت برقرار رکھی، دوسرے نصف میں وائٹ کے گول کو ویڈیو اسیسٹینٹ ریفری نے آف سائڈ جج کرکے نکار دیا۔
انگلینڈ ٹیم میچ ہارنے کے بعد آخر میں یوایس اے نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2-1 کی سبقت کو جیت میں تبدیل کردیا۔ انگلینڈ کو کوئی موقع ہی نہیں دیا کہ وہ اپنا دوسرا گول کرسکیں۔
واضح رہے کی اب فائنل میں یوایس اے کا مقابلہ نیدرلینڈ اور سوڈان میں سے جیتنے والی ٹیم سے ہوگا۔