اردو

urdu

ETV Bharat / sports

نیمار پر جنسی زیادتی کا الزام - برازیلین فٹبالر

اسٹار برازیلین فٹبالر نیمار میدان کے باہر ایک بار پھر تنازع کا شکار ہو گئے جب ان پر ایک خاتون جنسی زیادتی کی شکایت پولیس اسٹیشن میں درج کرائی ہے۔

نیمار

By

Published : Jun 3, 2019, 1:25 PM IST

پولیس کے دستاویزات کے مطابق ایک نامعلوم خاتون نے فٹ بال کھلاڑی پر گزشتہ ماہ پیرس میں جنسی زیادتی کا الزام لگایا ہے، اس انکشاف کے بعد اس کھلاڑی نے اسٹاگرام میں سات منٹ کی ویڈیو ڈالا جس میں واٹس اپ پیغام بھی شامل ہیں۔

اس معاملے میں نیمار نے کہا کہ یہ سب مجھے پھنسانے اور پیسے اینٹھنے کی سازش ہے۔

پولیس دستاویز کے مطابق یہ واقعہ 15 مئی کو ایک ہوٹل میں رات آٹھ بجے ہیس آیا تھا اور خاتون نے گزشتہ جمعہ کو اس کی شکایت ساؤ پاؤلو کے پولیس اسٹیشن میں درج کرائی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details