اردو

urdu

ETV Bharat / sports

فٹبال کھلاڑی پردیپ بنرجی کا انتقال - سابق فٹبالر پی کے بنرجی

فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان کے پردیپ کمار بنرجی کا آج طویل علالت کے بعد 83سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔

بھارتی فٹبال پردیپ سے محروم
بھارتی فٹبال پردیپ سے محروم

By

Published : Mar 20, 2020, 6:13 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع ایک نجی ہسپتال میں سابق فٹبالر پی کے بنرجی گزشتہ چند دنوں سے زیرعلاج تھے۔ لیکن گزشتہ شب ان کی حالت مزید بگڑ گئی تھی۔

بھارتی فٹبال پردیپ سے محروم

ذرائع کے مطابق آج صبح ان کی موت ہو گئی ۔ ان کی موت پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی، ریاستی وزیرکھیل ،آل انڈیا فٹبال فئڈریشن سمیت تمام کھیل اداروں نے تعزیت کی ۔

ان کے پسماندگان میں دوبیٹیوں پولا اور پرنا ہیں جو مشہور ماہرین تعلیم ہیں اورکے چھوٹے بیٹے پرسون بنرجی ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ہیں۔

پردیپ کماربنرجی کی کپتانی کے دور کو بھارتی فٹ بال کا گولڈن دور کہا جاتا ہے۔ان کی قیادت میں ٹیم نے انڈیا نے ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔و

بھارتی فٹبال پردیپ سے محروم

انہیں اسٹرائک میں مہارت اور بعد میں کوچ میں بھی نام کمایا۔ اس کے علاوہ انہوں نے موہن بگان اور ایسٹ بنگال دونوں کی کپتانی اور کوچنگ بھی کی ہے۔

پی کے بنرجی 2مارچ سے ہی وینٹی لیٹر پر تھے۔آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے کے قریب آخری سانس لی۔

23جون 1936میں جلپائی گوڑی ضلع کے میوناگوری میں پیدا ہوئے تھے۔ تقسیم سے قبل وہ اپنے چچا کے گھر جمشید میں مقیم تھے۔ انہوں نے 65 انٹر نیشنل گول کیا ہے اور قومی ٹیم کی 84میچوں میں نمائندگی کی ہے۔

1962میں جکارتہ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے علاوہ انہوں نے 1960میں رومے اولمپک میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی ہے۔

ان کے گول کے بدولت ہی ٹیم انڈیا فرانس کے خلاف 1-1سے میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

بھارتی فٹبال پردیپ سے محروم

اس سے قبل 1956میں ملبورن اولمپک میں انہوں نے ان کے گول کی بدولت ٹیم انڈیا نے 4-2گول کے بدولت جیت حاصل کی تھی۔

بھارتی فٹ بال کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور فیفا نے بھی انہیں ایوارڈ سے نواز چکی ہے۔

پی کے بنرجی نے 36 میچوں میں بھارتی فٹبال ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 19 گول کیا ۔انہوں نے چھ میچوں میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی ۔

پردیپ کمار بنرجی کو 1961 میں ارجنا ایوارڈ،1990 میں پدمسری ایوارڈ،1990 میں فیفافئیرپلے ایوارڈ اور 2004 میں فیفاکونٹینٹیل آرڈر میرٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details