اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بائرن میونخ کے اسٹرائیکر رابرٹ لیون ڈوسکی کو گلوب سوکر ایوارڈ

بائرن میونخ کے اسٹرائیکر رابرٹ لیوین ڈوسکی کو گلوب سوکر ایوارڈز میں سال 2020 کا بہترین فٹبال کھلاڑی قرار دیا گیا۔ لیون ڈوسکی نے دبئی میں کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کی موجودگی میں ان دونوں سے پہلے یہ اعزاز حاصل کیا۔

بائرن میونخ کے اسٹرائیکر رابرٹ لیون ڈوسکی کو گلوب سوکر ایوارڈ سے نوازا گیا
بائرن میونخ کے اسٹرائیکر رابرٹ لیون ڈوسکی کو گلوب سوکر ایوارڈ سے نوازا گیا

By

Published : Dec 28, 2020, 12:47 PM IST

بائرن میونخ کے اسٹرائیکر رابرٹ لیون ڈوسکی کو گلوب فٹبالر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ پولینڈ کے بین الاقوامی اسٹرائیکر نے 2020 میں بایرن میونخ کی جانب سے کھیلتے ہوئے چیمپئنز لیگ اور بنڈیس لیگا میں کامیابی حاصل کی ہے۔

بائرن میونخ کے اسٹرائیکر رابرٹ لیون ڈوسکی کو گلوب سوکر ایوارڈ سے نوازا گیا

سال کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد لیون ڈوسکی نے کہا کہ ان کے لئے گلوب ایوارڈ ایک 'خواب' ہے اور یہ خواب سچ ہو گیا ہے کیونکہ میں نے شائقین کے سامنے بڑے اسٹیڈیم میں کھیلنا اور بڑے اعزازات جیتنے کا خواب دیکھا تھا، اور اب میں نے یہ کرکے دکھایا ہے۔ اب جب کہ میں نے یہاں حاضر ہوکر ایوارڈ جیت لیا ہے تو مجھے کافی خوشی محسوس ہورہی ہے۔

بائرن میونخ کے اسٹرائیکر رابرٹ لیون ڈوسکی کو گلوب سوکر ایوارڈ سے نوازا گیا

جن مداحوں نے مجھے کامیاب کرنے کے لیے ووٹ کیا میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ لہٰذا کرسٹیانو رونالڈو اور (لیونل) میسی جیسے بڑے کھلاڑیوں کے درمیان اعزاز حاصل کرنا ایک بڑی کامیابی ہے، ایسا کرنا کچھ خاص اور حیرت انگیز ہے۔ اس پر مجھے بہت زیادہ خوشی ہے۔ اور میں اپنی بات کو ایک بار پھر دُہرانا چاہوں گا کہ اس پر مجھے بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آئندہ سال بھی میں اپنے مداحوں کی امیدوں پر پورا اتروں گا۔ اور کسی نہ کسی شعبہ میں اعزاز حاصل کروں گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details