اردو

urdu

ETV Bharat / sports

میسی اور ہیملٹن کو مشترکہ طور پر 'لارینس ایوارڈ'

شہرت یافتہ فٹبالر لیوئنل میسی اور فارمولہ ون کے ورلڈ چیمپیئن لوئس ہیملٹن کو مشترکہ طور پر باوقار لارینس ورلڈ اسپورٹس مین آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

By

Published : Feb 18, 2020, 8:51 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:43 PM IST

میسی اور ہیملٹن کو ملا مشترکہ طور پر لارینس ایوارڈ
میسی اور ہیملٹن کو ملا مشترکہ طور پر لارینس ایوارڈ

بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبال کھلاڑی لیونل میسی اور چھ بار فارمولہ ون عالمی چیمپیئن شپ جیتنے والے سرکردہ ڈرائیور لوئیس ہیملٹن کو مشترکہ طور پر باوقار لارینس ورلڈ اسپورٹس مین آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

میسی اور ہیملٹن کو ملا مشترکہ طور پر لارینس ایوارڈ

جرمنی کے برلن شہر میں پیر کی رات منعقد ایک تقریب میں یہ ایوارڈ دیا گیا۔

میسی اور ہیملٹن کو ملا مشترکہ طور پر لارینس ایوارڈ

ہیملٹن اور میسی دونوں ہی کھلاڑیوں نے سال 2019 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

لارینس ایوارڈ کے 20 سال کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے جب مشترکہ طور پر اس باوقار ایوارڈز کو دو کھلاڑیوں کو دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ امریکی ایتھلیٹ سمون بالس کو لارینس ورلڈ اسپورٹس وومن آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا ہے۔ یہ سمونا کا تیسرا لارینس ایوارڈ ہے۔

واضح رہے کہ عظیم بلے باز ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر کو کھیل دنیا کے ممتاز لارینس اسپورٹس موومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

بھارت نے 2011 آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جس کے بعد ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں نے سچن کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر پورے اسٹیڈیم کا چکر لگایا تھا۔

اس لمحے کرکٹ شائقین کے دلوں و دماغ پر ہمیشہ کے لئے یہ منظر درج ہو گیا۔ اس لمحے کو گزشتہ 20 سالوں کے دوران سب سے بہترین کھیل لمحہ مانا گیا جس کے لئے سچن کو پیر کو جرمنی کے برلن شہر میں منعقد ایک تقریب میں لارینس اسپورٹس موومنٹ ایوارڈ (2000-2020) سے نوازا گیا۔ یہ لمحہ کرکٹ شائقین کے لئے ناقابل فراموش ہو گیا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details