اردو

urdu

ETV Bharat / sports

فلائیڈ کی موت سے دنیائے کھیل میں نسل پرستی کا مسئلہ پھر اٹھا

امریکہ میں افریقی امریکی شہری جارج فلائیڈ کی پولیس کی زیادتی سے موت ہونے کے بعد کھیل کی دنیا میں بھی نسل پرستی کا مسئلہ زوروشور سے اٹھایا جا رہا ہے اور اب یہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔

فلائیڈ کی موت سے کھیل دنیا میں پھر نسل پرستی کا مسئلہ  اٹھا
فلائیڈ کی موت سے کھیل دنیا میں پھر نسل پرستی کا مسئلہ اٹھا

By

Published : Jun 2, 2020, 10:08 PM IST

نسل پرستی کھیل میں کوئی نئی بات نہیں ہے اور کئی سالوں سے مختلف کھلاڑیوں نے اکثر نسل پرستانہ جملے کی شکایت کی ہے۔ نسل پرستی کی وجہ سے ہی جنوبی افریقہ کی قومی کرکٹ ٹیم کو طویل عرصے تک معتوب کر دیا گیا تھا۔

فلائیڈ کی موت سے کھیل دنیا میں پھر نسل پرستی کا مسئلہ اٹھا

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے مختلف فٹ بال لیگ میچ کے دوران احتیاط برتنے کے لئے کہا ہے۔ فیفا کے اصولوں کے مطابق کوئی بھی کھلاڑی میچ کے دوران جرسی پر کسی طرح کے سیاسی، مذہبی اور ذاتی نعرے نہیں لکھ سکتا ہے۔ لیکن جرمنی میں جاری بنڈس ليگا ٹورنامنٹ کے دوران کئی کھلاڑی جرسی پر جسٹس فار جارج فلائیڈ کے لکھے نعرے کے ساتھ میچ کھیلتے نظر آئے تھے۔

جرمنی میں جاری فٹبال لیگ میں شریک کھلاڑیوں نے بھی امریکی سیاہ فام باشندے جارج فلائیڈ کو انصاف دلانے کےلیے آواز بلند کی۔ بنڈس لیگا کے میچ میں بورشیا ڈورٹمنڈ کے جیڈن سانچو نے شاندار ہیٹ ٹرک بنائی، پہلا گول کرنے کے بعد انہوں نے اپنی شرٹ اتاری ، تو اندر شرٹ پر جارج فلائیڈ کے لیے نعرہ درج تھا۔ٹیم کے ایک اور کھلاڑی آرچرف حکیمی نے بھی ٹیم شرٹ کے نیچے جو جرسی پہنی تھی اس پر جارج فلائیڈ کے لیے نعرہ لکھا تھا۔میچ میں بورشیا ڈورٹمنڈ نے پیڈربورن کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی۔مونچن گلیڈبیخ میں کھیلے گئے میچ میں بھی کھلاڑیوں نے اسی طرح کے نعرے لکھے ہوئے جرسی پہنی ہوئی تھی۔

فلائیڈ کی موت سے کھیل دنیا میں پھر نسل پرستی کا مسئلہ اٹھا

فلائیڈ کی موت کے بعد امریکہ میں مظاہرے ہو رہے ہیں جو مسلسل پرتشدد ہوتے جا رہے ہیں۔اس دوران کھیل کی دنیا کے بہت سے کھلاڑیوں نے بھی اس واقعہ پر غصہ ظاہر کیا ہے۔جاپان کی اسٹار لیڈی ٹینس کھلاڑی ناومی اوساکا نے بھی فلائیڈ کی موت پر دکھ کا اظہار کیا اور نسل پرستی کے خلاف آواز بلند کی۔

اوساکا نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت ایسا آتا ہے جب چپ ہونا دھوکہ کرنے کی مانند ہے۔اگر آپ کے ساتھ ایسا نہیں ہوا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ ایسا ہوا ہی نہیں ہے۔فیس بک پوسٹ میں انہوں نے فلائیڈ کے چہرے کی پینٹنگ پوسٹ کی جس میں کئی مظاہرین "جسٹس فار فلائیڈ " هیش ٹیگ کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

فلائیڈ کی موت سے کھیل دنیا میں پھر نسل پرستی کا مسئلہ اٹھا

امریکہ کے اسٹار باکسر فلائیڈ مے ویدر نے جارج فلائیڈ کی آخری رسومات کے تمام اخراجات برداشت کرنے کی پیشکش کی ہے۔سابق فائیو ڈویژن عالمی چمپئن کی پروموشنل کمپنی سے مے ویدر پروڈكشن نے ٹوئٹر پر اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے سابق ٹی -20 کپتان ڈیرن سیمی نے بھی فلائیڈ کی موت کی خبر کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور دیگر کرکٹ بورڈز سے نسل پرستی کے خلاف آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سیمی نے کہا کہ اگر اس وقت بھی کرکٹ کی دنیا نسلی تعصب کے خلاف آواز نہیں اٹھائے گی تو وہ بھی اس کا حصہ ہی ہوگی ۔آئی سی سی اور دیگر کرکٹ بورڈ کو نظر نہیں آ رہا کہ میرے جیسے لوگوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔کیا آپ میرے جیسے لوگوں کے ساتھ ہو رہے سماجی ناانصافی کے خلاف آواز نہیں اٹھائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details