اردو

urdu

ETV Bharat / sports

اوڈیشہ بنگلور کے خلاف اپنی تقدیر بدلنا چاہے گی - بنگلورو کے کوچ کارلس کووا ڈراٹ

پانچ میچوں کے بعد بھی اپنی پہلی جیت کے لئے ترس رہی اوڈیشہ فٹبال کلب، اپنے اگلے میچ میں فتح کی خواہشمند ہے، جس کے لیے وہ جمعرات کو انڈین سوپر لیگ (آئی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے چھٹے میچ میں اپنی تقدیر بدلنا چاہے گی۔ اوڈیشہ کا سابق چیمپئن بنگلورو ایف سی کے ساتھ بومبولیم کے جی ایم سی اسٹیڈیم میں مقابلہ ہونا ہے۔

Odisha would like to change its fate against Bengaluru
اوڈیشہ بنگلور کے خلاف اپنی تقدیر بدلنا چاہے گی

By

Published : Dec 17, 2020, 11:15 AM IST

پچھلے پانچ میچوں میں اوڈیشہ فٹبال کلب کے اکاؤنٹ میں صرف ایک ہی پوائنٹ ہے۔ ٹیم اب تک صرف دو گول ہی اسکور کرسکی ہے۔ یہ دونوں گول اس نے جمشید پور ایف سی کے خلاف اسکور کیے ہیں۔ اب اس کے سامنے ایسی مضبوط ٹیم کھڑی ہے جو اس سیزن میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے۔

کوچ باکسٹر کی ٹیم نے اب تک صرف 2.4 شاٹس ہی نشانے پر لگائے ہیں اور کوچ چاہتے ہیں کہ ان کی ٹیم مزید حملے کرے۔ باکسر نے کہا، "ہمیں بال پر قبضے کرکے حملہ کرنے میں یقینی طور پر بہتر ہونا پڑے گا۔ اگر ہم لے حاصل کرلیتے ہیں اور مخالف کو پول سے دور رکھتے ہیں تو اس طرح کرنا میچ جیتنے میں ہماری مدد کرے گا۔" اوڈیشہ فٹبال کلب کے کوچ اسٹیورٹ باکسٹر نے کہا ہے کہ بال پر قبضے کرکے حملہ کرنے میں ہمیں یقینی طور پر مخالف ٹیم سے بہتر ہونا چاہئے۔ "

ٹورنامینٹ میں اوڈیشہ کا دفاعی شعبہ کافی کمزور رہا ہے اور ٹیم پر اب تک سات گول اسکور کیے گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے ہر میچ میں گول کھائے ہیں۔جب کہ اس کے مقابلے میں وہ صرف دو گول ہی کرپایا ہے۔

دوسری جانب بنگلور نے سیٹ پیس سے اپنی مہارت کے بل بوتے پر کئی گول اسکور کیے ہیں۔ ٹیم نے اپنے آخری میچ میں کیرالا بلاسٹرز کے خلاف چار گول اسکور کیے۔ بنگلورو کے کوچ کارلس کووا ڈراٹ چاہیں گے کہ وہ اپنی ٹیم کا آغاز وہیں سے کریں جہاں سے انہوں نے کیرالا کے خلاف چھوڑا تھا۔

کارلس نے کہا، "میں اپنے کھلاڑیوں کو جانتا ہوں، جن میں کھیل کے تعلق سے کافی سنجیدگی ہے۔ وہ مسابقتی ہیں اور وہ یقینی طور پر تین پوائنٹس حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہم کبھی بھی آئی ایس ایل میں کسی بھی ٹیم کے خلاف کمزور نہیں ہیں، کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ لیگ میں کوئی بھی ٹیم کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے۔

انہوں نے کہا، "اوڈیشہ جیسی ٹیمیں یقینی طور پر کافی خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں، کیونکہ ان کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ ہم سب اس سے اچھی طرح واقف ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ وہ پوائنٹس کے لئے لڑ رہی ہیں، لیکن اس میں وہ اب تک کامیاب نہیں ہوپائے ہیں۔ اگر میچ کے دن وہ اچھا کرنے میں کامیاب ہوجائیں تو یہ دن ہمارے لیے خراب بھی ہوسکتا ہے۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details