فیفا بیسٹ پلیئر آف دی ایئر کے لیے نامزد کھلاڑیو کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے جس میں میسی، رونالدو، محمد صلاح کے علاوہ تھیاگو السنتارا، کیون ڈی بروئن، سادیو مانے، کِیلیئن ایمباپے، نیمار، سرجیو راموس اور ورجل وان ڈک کو اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ گزشتہ برس لیونل میسی نے جیتا تھا۔
رواں برس یوئیفا مینس پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والے رابرٹ لیوانڈوسکی فیفا ایوارڈ کے لیے مضبوط دعویدار ہیں۔ انہوں نے 20-2019 میں چیمپیئن لیگ میں اپنے دم پر کلب بایرن میونخ خطابی جیت دلائی تھی۔
مینز کے علاوہ بیسٹ وومن پلیئر کے لیے لوسی برونز، ڈیلیفِن کیسیرینو، کیرولِن گراہم ہینسن سمیت 11 کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔
بیسٹ وومن گول کیپر زمرے میں این کیٹرین برجر، سارہ بوہدی، کرسچن انڈلر سمیت چھ خواتین گول کیپر کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔