ارجنٹینا کے لیونل میسی بیونس آئرس کے مونیومینٹل اسٹیڈیم میں جمعہ کو بولیویا کے خلاف میچ میں تین گول کرکے بین الاقوامی فٹ بال میں جنوبی افریقہ کے ٹاپ اسکورر برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بارسلونا کے سابق فارورڈ میسی نے 14 ویں منٹ میں پہلا، 64 ویں منٹ میں دوسرا اور 88 ویں منٹ میں تیسرا گول کرکے ٹیم کو نہ صرف برتری، بلکہ فتح دلائی۔ ان تین گولوں کے ساتھ ارجنٹینا کے لیے 153 میچوں میں میسی کے گولوں کی تعداد 79 ہوگئی۔ اس سے قبل برازیل کے پیلے نے 92 میچوں میں 77 گول کیے تھے۔
دوسری جانب شمال مشرقی شہر ریسیف کے ایرینا ڈی پیرنمبوکو اسٹیڈیم میں نیمار اچھی فارم میں نظر آئے۔ یہاں جمعہ کو پیرو کے خلاف میچ میں برازیل نے اپنا مکمل کوالیفائنگ ریکارڈ برقرار رکھا۔ میچ کے 40 ویں منٹ میں آئے گول نے نیمار کو ہم وطن رومانیو اورزیکو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ورلڈ کپ کوالیفائرمیں 12 گول کے ساتھ برازیل کا ٹاپ گول اسکور ربنا دیا۔