اردو

urdu

ETV Bharat / sports

لمپارڈ کی رہنمائی میں چیلسی کی پہلی جیت - لمپارڈ

چیلسی نے نئے کوچ فرینک لمپارڈ کی رہنمائی میں سینٹ پیٹرک اتھلیٹک کو0-4 سے شکست دے کر پہلی جیت درج کی۔

چیلسی

By

Published : Jul 14, 2019, 4:51 PM IST

چیلسی نے پری سیزن میں تیاری کے طور پر کھیلے گئے میچ میں انگلش کلب نے سینٹ پیٹرک اتھلیٹک کو0-4 سے شکست دی، سابق کھلاڑی لےمپارڈ کی رہنمائی میں چیلسی کا یہ دوسرا میچ تھا۔

فرینک لمپارڈ

چیلسی کے سابق کوچ مارجيو ساری کے اٹلی کے کلب جوینٹس سے جڑنے کے بعد لمپارڈ کو کلب کا کوچ بنایا گیا تھا۔

چیلسی جانب سے اولیور جیرو نے دو جبکہ میسن ماؤنٹ اور ایمرسن پالمیری نے ایک ایک گول کیا۔

میچ کے آغاز سے ہی چیلسی ٹیم میزبان پر حاوی نظر آئی اور 14 ویں منٹ میں ماؤنٹ نے میٹيو كوواچک کے پاس کی بدولت گول کرتے ہوئے ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی۔

چیلسی

پہلا ہاف ختم ہونے سے قبل چیلسی کو ایک اور موقع ملا اور ایمرسن گول کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔

لمپارڈ نے دوسرے ہاف میں ٹیم میں 11 تبدیلیاں کیں اور ٹیم نے دوسرے ہاف میں بھی دو گول کئے۔

میچ کے 67 ویں منٹ میں جیرو نے شاندار گول کیا اور 88 ویں منٹ مزید ایک گول کرکت ٹیم کی جیت یقینی بنا دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ میچ میں چیلسی نے بوہمیانس کے خلاف 1-1 سے ڈرا کھیلا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details