اردو

urdu

ETV Bharat / sports

اسٹار فٹبالر ایمباپے کورونا کی زد میں - کائلین ایمباپے کورونا سے متاثر

فرانسیسی اسٹرائیکر کائلین ایمباپے کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے، وہ فرانسیسی فٹ بال کلب 'پیرس سینٹ جرمین' (پی ایس جی) کے ساتویں کھلاڑی ہیں جنہیں کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔

mbappe
mbappe

By

Published : Sep 8, 2020, 10:15 PM IST

اسٹار اسٹرائیکر کائلین ایمباپے کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے کروشیا کے خلاف یوئیفا نیشنز لیگ کا میچ نہیں کھیل سکے، یہ معلومات فرانس فٹ بال فیڈریشن (ایف ایف ایف) نے دی۔

ایمباپے سے قبل نیمار، مورو آئکارڈی، انجل ڈی ماریا، لیندرو پردیس، کیلر ناواس اور مارسینوس کی رپورٹ مثبت آئی ہیں۔

فرانسیسی اسٹرائیکر کائلین ایمباپے

گزشتہ ماہ 23 اگست کو بائرن میونخ کے خلاف چیمپئینز لیگ کے فائنل کے بعد تمام 6 کھلاڑی چُھٹیاں گزارنے اسپین کے ایرن ایبیزا گئے تھے۔ جیسے ہی کورونا کے انفیکشن ہونے کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی، ایمباپے فرانس ٹیم کے کیمپ سے باہر چلے گئے اور پیر کی رات گھر واپس آگئے۔ وہ فی الحال گھر میں الگ تھلگ ہیں۔ ان میں کورونا علامات نہیں ہیں۔

پی ایس جی کے اسپورٹس ڈائریکٹر لیونارڈو نے کہا کہ کسی نے بھی ہمیں ان کے کورونا سے متاثر ہونے سے آگاہ نہیں کیا۔ ہمیں میڈیا سے معلوم ہوا کہ ہمارا ایک کھلاڑی کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ اس نے ابھی ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑی کو اس کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔ فیڈریشن کی جانب سے کسی نے ہم سے رابطہ نہیں کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details