وادی میں فٹبال کو فروغ دینے کی غرض سے اب انفرادی سطح کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ اننت ناگ میں پہلی بار رات کے اوقات میں فلڈ لائٹس کے نیچے ناک آؤٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ وادی میں فٹبال کے رجحان کو عام کرنے کے غرض سے اننت ناگ میں ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے پہلے ناک آوٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا۔
اننت ناگ: ناک آوٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد فلڈ لائٹس کے نیچے رات کے اوقات میں اس میچ کو دیکھنے کے لیے ہزاروں لوگوں کی بھیڑ امڈ پڑی اور فائنل میچ میں نشیمن فٹبال کلب اننت ناگ نے سرینگر کے کشمیر ایونجرس کو دلچسپ مقابلے میں شکست دے دی۔
اننت ناگ: ناک آوٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد یہ ٹورنامنٹ مقامی نوجوانوں کے لیے بھی ایک منفرد تجربہ ثابت ہوا اور منتظمین کے مطابق اس سے یقینی طور پر نوجوانوں اور بچوں میں فٹبال کے تئیں دلچسپی میں اضافہ ہوگا۔
اننت ناگ: ناک آوٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد اس ٹورنامنٹ میں کشمیر کی 34 ٹیموں نے حصہ لیا جب کہ افریقہ کے کئی بین الاقوامی کھلاڑی بھی اس ٹورنامنٹ کا حصہ بنے۔ ان کھلاڑیوں نے کشمیری نوجوانوں کے ٹیلنٹ کی سراہنا کی۔
اننت ناگ: ناک آوٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد اس طرح کے ٹورنامنٹس کے ذریعے جہاں فٹبال کھلاڑیوں اور شائقین کی امیدیں بڑھی ہیں۔ وہیں حکومت اور متعلقین کی جانب سے فٹبال جیسے کھیلوں کو فروغ دیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ عرصۂ دراز سے کشمیر میں کرکٹ کو مقبول ترین کھیل تصور کیا جاتا ہے۔ تاہم اب نوجوانوں کا فٹبال و دیگر کھیلوں کی جانب رغبت سے یہاں پر دیگر کھیلوں کا چلن بھی عام ہوتا جارہا ہے۔
ایسے میں نوجوانوں کو منشیات و دیگر بری عادتوں سے دور رکھنے کے لیے حکومت و دیگر متعلقین کا تعاون بےحد ضروری ہے۔