بھارتی ٹیم نے جارحانہ انداز میں شروعات کی اور چوتھے ہی منٹ میں ٹیم کو پنالٹی ملا جسے تجربہ کار کھلاڑی اور ٹیم کے کپتان سنیل چھیتری نے گول میں تبدیل کرنے میں کائی غلطی نہیں کی۔
پہلا ہاف مکمل ہونے سے قبل بھارتی کپتان سنیل چھیتری نے مزید ایک گو کر کے اسکور 0-2 کر دیا۔
لیکن دوسرا ہاف شروع ہوتے ہی تاجکستان نے جارحانہ رخ اختیار اور کے گول پوسٹ پر لگاتار حملے کرتے رہے، اور انہیں 56 ویں منٹ میں موقع ملا اور کومرون ترسونوو نے شاندار پاس کی جسے ایک دیگر کھلاڑی نے سیدھا گول پوسٹ میں پہنچا کر اسکور 1-2 کر دیا اور اس کے دو منٹ بعد ہی ایک اور گول کر کے اسکور برابر کر دیا۔