اردو

urdu

ETV Bharat / sports

اڑیسہ نے چنیئین ایف سی کو شکست دی - beat

اڑیسہ نے چنیئین ایف سی  کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں 0۔2گول سے شکست دے دی

اڑیسہ نے چنیئین ایف سی کو شکست دی
اڑیسہ نے چنیئین ایف سی کو شکست دی

By

Published : Jan 7, 2020, 12:02 AM IST

اس جیت کے ساتھ اڑیسہ لیگ ٹیبل کے چار میں کوالیفا ئی کرنے کا امکان روشن رکھا۔

بھونیشور کے کلنگااسٹیڈیم میں کھیلے گیے آ ئی ایس ایل کے 53 ویں میچ میں میزبان اڑیسہ ایف سی اور چنیئین ایف سی کی ٹیمیں آ منےسامنے ہوئیں۔

میزبان ٹیم اڑیسہ نے شاندار کھیل کامظاہرہ کیا اور مہمان ٹیم دباؤ بنانے میں کامیاب رہی۔

کھیل کے 37 ویں منٹ پر جیری نے گول کرکے اڑیسہ کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔ چار منٹ بعد ہی 41 ویں منٹ پر وینیت نے گول کرکے اڑیسہ کو پہلے ہاف کےا ختتام سے قبل 0۔2 گول کی سبقت دلائی۔

دوسرے ہاف میں چنیئین ایف سی نے جارحانہ کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں واپس آ نے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی ۔

چنیئین ایف سی کی جانب سے پے درپے حملے ہوئے لیکن گول نہیں کرسکی۔

کھیل کے اختتام تک اڑیسہ ایف سی نے 0۔2 گول کی سبقت برقراررکھتے ہوئے آ ئی ایس ایل کے ایک اہم میچ میں جیت درج کرلی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details