اردو

urdu

ETV Bharat / sports

یفتے کو چینين اور بلاسٹرز کے درمیان دلچسپ مقابلہ - ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل )

آئی ایس ایل کے آ خری مرحلے میں چمپئن چینین ایف سی اور دو بار فائنل کھیل چکے کیرالا بلاسٹرزکی ٹیمیں ہفتے کو آمنے سامنے ہوں گی

یفتے کو چینين اور بلاسٹرز کے درمیان دلچسپ مقابلہ
یفتے کو چینين اور بلاسٹرز کے درمیان دلچسپ مقابلہ

By

Published : Jan 31, 2020, 9:56 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 5:16 PM IST

ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے چھٹے سیزن میں دو بار کے چمپئن چینین ایف سی اور دو بار فائنل کھیل چکے کیرالا بلاسٹرز کے لئے آگے جانے کی امیدیں ابھی ختم نہیں ہوئی ہیں۔

ایسے میں ہفتہ کو جب دونوں ٹیمیں یہاں جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی تو ان کا مقصد صرف اور صرف تین پوائنٹس حاصل کرنا ہو گا ۔

بلاسٹرز اب 14 میچوں سے اتنے ہی پوائنٹس لے کر آٹھویں نمبر پر ہے۔ الکو اسكاٹوري کی ٹیم کے پاس اب اپنے باقی تمام میچ جیتنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔

ایسا کرتے ہوئے یہ ٹیم ٹاپ -4 میں پہنچنے کی اپنی توقعات کو زندہ رکھ سکتی ہے۔ چینین کے اکاؤنٹ میں 13 میچوں سے 18 پوائنٹس ہیں اور وہ چھٹے نمبر پر ہے۔ بلاسٹرز پر جیت سے ملے تین پوائنٹس اسے چوتھے مقام پر قابض اڑیسہ ایف سی (21) کی برابری پر پہنچادیں گے۔

معطل اسكاٹوري کی جگہ پریس کانفرنس میں حصہ لینے آئے بلاسٹرز کے اسسٹنٹ کوچ اشفاق احمد نے کہاکہ ریاضی کی بنیاد پر کوئی بھی چوتھے نمبر پر پہنچ سکتا ہے۔

اڑیسہ نے چار میچ مسلسل جیتے۔ ہم بھی پیچھے تھے اور ہم نے دو میچ مسلسل جیتے۔ یہ سب مومنٹم کا کھیل ہے۔ کوئی بھی ٹیم کوالیفائی کر سکتی ہے۔بلاسٹرز نے 2020 کا آغاز فتح کے ساتھ کیا تھا لیکن دو مسلسل شکست نے اسے پھر بیک فٹ پر پہنچا دیا۔

جمشید پور اور ایف سی گوا کے خلاف بلاسٹرز اچھا کھیلا اور پوائنٹس حاصل کرنے کی پوزیشن میں تھے لیکن ڈیفنس کی غلطیوں نے اسے شکست پر مجبور کیا۔

جمشید پور اور گوا نے آخری 10 منٹ میں گول کرکے کیرالہ سے فتح چھین لی تھی۔ کیرالا کی مصیبت یہ ہے کہ اس کے دفاعی کھلاڑی وکٹر دروباروو اور مڈفیلڈر مصطفی گنگ معطل ہیں ۔ ٹیم کے لئے اگرچہ راحت کی بات یہ ہے کہ رافیل میسی بولی اور بارتھولومیو اوگبیچے اچھی فارم میں ہیں ۔

یفتے کو چینين اور بلاسٹرز کے درمیان دلچسپ مقابلہ

دونوں اب تک آٹھ اور سات گول کر چکے ہیں۔دوسری طرف، چینین نے گزشتہ تین میچوں میں مسلسل تین جیت درج کی ہیں اور ٹیم نے جمشید پور ایف سی کے خلاف اپنے گزشتہ میچ میں چار گول داغے تھے۔ اس سے پہلے اس نے ایک میچ میں چار گول کرنے کا کارنامہ نومبر 2018 میں کیا تھا۔

سیزن کے ٹاپ اسکورر ريجس والسكس اب تک 10 گول کر چکے ہیں۔ وہیں، آندرے شیمبري اور رافیل كرویلارو مڈفیلڈ میں ٹیم کو مضبوطی دیتے ہیں۔ کوچ کوئلے چاہتے ہیں کہ ان کی ٹیم ڈیفنس میں مضبوطی دکھائے۔

کوئلے نے کہاکہ ہم نے دکھایا ہے کہ ہم ڈیفنس میں بھی اچھا کر سکتے ہیں ۔ اس وقت ہم تھوڑا سا بہتر ہو رہے ہیں۔ اگر ہم یہ ایسا ہی جاری رکھیں تو ہمیں آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔ دونوں ٹیموں میں شاندار اٹیكرس ہیں ۔

ان کے پاس میسی بولی اور اوگبیچے ہیں اور ہم سب اس سے واقف ہیں ۔ ہمیں ان کا احترام کرنا ضروری ہے، لیکن ہم جانتے ہیں کہ اگر ہم ان سے بہتر کرتے ہیں تو ہم جیت سکتے ہیں۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 5:16 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details