چار مرتبہ کی چمپئن بھارتی ٹیم کا فائنل میں میزبان نیپال سے جمعے کو مقابلہ ہوگا ۔
بھارت اور نیپال کے درمیان خطابی مقابلہ - saif woman
بھارتی خواتین فٹ بال ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے بنگلہ دیش کو 4- 0 سے ہراکر سیف خواتین فٹ بال چمپئن شپ کے فائنل میں مسلسل پانچویں مرتبہ جگہ بنائی۔
بھارت اور نیپال کے درمیان خطابی مقابلہ
بھارتی ٹیم اب تک تین میچوں میں پندرہ گول کر چکی ہے۔
سیمی فائنل مقابلے میں ڈالیما چھپر نے اٹھارہویں منٹ میں سنجو کے کارنر پر بھارت کو سبقت دلائی جس کے بعد اندومنی نے 23 ویں منٹ اور 37ویں منٹ میں دو گول کرکے بھارت کو 3-0 سے سبقت دلادی۔
منیشا نے انجری ٹائم میں بھارت کا چوتھا گول کیا۔منیشا کا ٹورنامنٹ میں یہ پہلا گول تھا۔
Last Updated : Mar 21, 2019, 10:45 AM IST