گوا کے فتوڈرا کے جواہرلال نہرو اسٹیڈیم میں موہن بگان اور چرچل برادرس کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔
موہن بگان کے پاس خطابی دوڑ کی راہ آسانے کا موقع موہن بگان 12 میچوں میں 29 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پرہے اور اگر کل میچ میں اسے جیت ملتی ہے تو وہ 32 پوائنٹ کے ساتھ آئی لیگ چمپئین شپ کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلے گی ۔
دوسری طرف چرچل براعرس 11 میچوںمیں 19 پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔
موہن بگان کے پاس خطابی دوڑ کی راہ آسانے کا موقع دونوں ٹیموں کے پاس کل کے میچ میں جیت درج کرکے لیگ ٹیبل میں پیشقدمی کاموقع ہے ۔ دونوں ٹیمیں جیت کے ارادے سے میدان میں اتریں گی۔
موہن بگان کے کوچ کیوبو وکیونا کاکہنا ہے کہ ہمارے لئے آ ئی لیگ کا ہر میچ اہم ہے۔ کل کے میچ میں جیت کے ادارے سے میدان میں اتریں گے۔
انہوں نے کہاکہ ہماری ٹٰیم مضبوط اور متوازن ہے لیکن میزبان ٹیم چرچل برادرس کو کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے ۔
موہن بگان کے کوچ کاکہنا ہے کہ محتاط انداز میں کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے تین پوائنٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ۔
دوسری طرف چرچل برادرس حریف ٹٰم موہن بگان کو شکست دینے کے لئے پرُعزم ہے۔ مزیبان ٹیم کے کوچ کاکہنا ہے کہ موہن بگان مضبوط اور متوازن ٹیم ہے لیکن ہم بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔