اردو

urdu

ETV Bharat / sports

موہن بگان کی پیش قدمی پر بریک

ایک صفر سے پچھڑنے کے باوجود چنئی سٹی ایف سی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے موہن بگان کو ایک ایک کی برابری پر روک دیا۔

موہن بگان کی پیشقدمی پر بریک
موہن بگان کی پیشقدمی پر بریک

By

Published : Mar 5, 2020, 11:47 PM IST

اس ڈرا کے ساتھ ہی موہن بگان کی پیش قدمی پر روک لگ گئی۔ اس ڈرا کے باوجود موہن بگان 15 میچوں میں 11 جیت ، تین ڈرا اور ایک ہار کے ساتھ 36 پوائنٹ کے ساتھ لیگ ٹیبل میں سرفہرست ہے۔

موہن بگان کی پیشقدمی پر بریک

موہن بگان خطابی دوڑ میں دیگر ٹیموں سے 13 پوائنٹ کی سبقت بنا کر چمپئن شپ کی راہ بہت حد تک ہموار کرلی ہے۔

اس کے علاوہ منرواپنجاب ایف سی 15 میچوں میں 23 پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔ رئیل کشمیر ایف سی 14 میچوں میں 22 پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔

موہن بگان کی پیشقدمی پر بریک

مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی میں کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان موہن بگان اور چنئی سٹی ایف سی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔

موہن بگان کی پیشقدمی پر بریک

دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ دونوں جانب سے پے درپے حملے ہوئے ۔

اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل موہن بگان کی ٹیم کو سبقت کرنے کے لئے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔

پہلے ہاف کے 45 ویں منٹ پر باباابوبکر دائیرا نے گول کرکے میزبان موہن بگان کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔

موہن بگان کی پیشقدمی پر بریک

دوسرے ہاف میں میزبان کلب موہن بگان نے جارحانہ انداز میں کھیل کامظاہرہ کیا لیکن چند منٹوں کے بعد ہی مہمان ٹیم چنئی سٹی ایف سی نے جوابی حملہ کیا۔

چنئی سٹی ایف سی نے جوابی حملہ کرتے ہوئے موہن بگان پر دباؤ بنانے میں کامیاب رہی۔

کھیل کے 68 ویں منٹ پر جاپانی فٹبالر کاتوسومی یوسا نے گول کرکے چنئی سٹی ایف سی کو ایک ایک گول کی برابری پر لا کھڑ اکردیا۔

کھیل کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان برتری کی جنگ جاری رہی لیکن کسی کو بھی مزید گول کرنے کا موقع نہیں ملا اور دلچسپ میچ ایک ایک گول سے ڈرا ہوگیا ۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرناپڑا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details