اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کیا چینئین ایف سی کو موہن بگان روکنے میں کامیاب ہوگی؟ - ISL

ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) کے ساتویں سیزن میں کل جی ایم سی اسٹیڈیم میں چنئین ایف سی کے سامنے موجودہ چیمپیئن اے ٹی کے موہن بگان کو روکنے کا چیلنج ہوگا۔

hero indian super league
hero indian super league

By

Published : Dec 28, 2020, 9:08 PM IST

Updated : Dec 28, 2020, 10:54 PM IST

چینئین ایف سی کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ اب تک اس کے چھ الگ الگ کھلاڑیوں نے گول کئے ہیں لیکن اے ٹی کے، کے خلاف چینئین کے جیکب سلویسٹر کو کچھ بہتر کرنا ہوگا۔

چینئین کے کوچ کسابا لازلو اس بات سے خوش ہیں کہ ان کی ٹیم کے الگ الگ کھلاڑی گول کررہے ہیں جس سے ٹیم کی تیاری، کارکردگی اور فٹنیس کا اندازہ ہوتا ہے۔

لازلو نے کہا کہ ہمارے پاس صرف ایک گول اسکورر نہیں ہے بلکہ لیفٹ، رائٹ اور مڈل سے الگ الگ اسکورر ہیں۔

چینئین کے چانگٹے نے گزشتہ میچ میں ایسٹ بنگال کے خلاف گول کئے تھے جبکہ لیگ میں سلویسٹر کا بھی کنورزن ریٹ بہت خراب ہے۔

لازلو نے کہا کہ اگر میرے اہم اسٹرائکرز گول کرتے ہیں تو مجھے بہت خوشی ہوگی۔ گزشتہ میچ میں ہم نے بہت سے مواقع گنوائے تھے لیکن ساتھ ہی میں خوش ہوں کہ ہمارے پاس بہت سارے بھارتی کھلاڑیو بھی گول اسکورر ہیں اور یہ بہت اہم ہے۔

دوسری جانب موہن بگان اے ٹی کے ٹیم نے گزشتہ چار میچوں میں آخری 15 منٹوں میں گول کئے ہیں۔ ٹیم کے کوچ انٹنیو لاپیز نے اس سلسلے میں کہا کہ آپ اپنی ٹیم کو ایک چیز کے لیے تیار کرتے ہیں اور حریف کچھ الگ کرسکتے ہیں لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کو اپنے منصوبے پر واضح رہنا ہوگا۔ تب آپ اپنے حریف کو قابو میں کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ موہن بگان کو اس میچ میں جیت کا دعویدار کہا جارہا ہے۔

Last Updated : Dec 28, 2020, 10:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details