اردو

urdu

By

Published : Sep 8, 2020, 11:02 AM IST

Updated : Sep 8, 2020, 11:35 AM IST

ETV Bharat / sports

فرانس: کھیل شائقین کی شرکت کے لیے اسٹیڈیم کھول دیا گیا

فرانس کے مختلف اسٹیڈیمز کے منتظمین نے ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ 'فرانسیسی ٹینس فیڈریشن نے ٹورنامنٹ میں شائقین کی تعداد کو محدود کرتے ہوئے ذمہ داریو ں کو مختلف افراد میں تقسیم کردیا ہے۔

French Open to allow spectators amid COVID-19 concerns
فرانس: شائقین کے لیے اسٹیڈیم میں شرکت کی اجازت

فرانس میں مختلف اسٹیڈیمز کے منتظمین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کے باوجود شائقین کو اسٹیڈیم کے اندر داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ویڈیو

اس فیصلے کے بعد ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے کورونا کے کیسیز میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ جس پر حکومت نے کہا ہے کہ یہ اجازت کورونا سے حفاظت کے تمام احتیاطی اقدامات کو اپنانے کے بعد ہی دی گئی ہے۔

اسٹیڈیم کا ایک منظر، جو خالی نظر آرہا ہے۔

فرنچ اوپن 27 ستمبر سے 11 اکتوبر تک شیڈول کے مطابق طئے ہے۔ اس میں نوواک جوکووچ، رافیل نڈال، ایشلیہ بارٹی اور سیمونا ہالیپ جیسے کھلاڑی پہلے ہی اپنی شرکت کی تصدیق کر چکے ہیں۔

کورونا کے اثرات

فرانس کے ایک اسٹیڈیم کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ 'شائقین کو شرکت کی اجازت دینے کے فیصلہ ہیلتھ پروٹوکول کے ساتھ ہی کیا گیا ہے'۔

فرانسیسی اوپن کے منتظمین نے ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ 'فرانسیسی ٹینس فیڈریشن نے ٹورنامنٹ میں شائقین کی تعداد کو محدود کرتے ہوئے ذمہ داریو ں کو مختلف افراد میں تقسیم کردیا ہے'۔

2020 فرانسیسی اوپن

اس میں بتایا گیا ہے کہ 'مجموعی طور پر صرف 30 ایکڑ رقبے پر محیط رولینڈ گارس اسٹیڈیم کو تین الگ الگ سائٹز میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے ہر ایک میں ایک شو شامل ہوگا'۔

اس نے مزید کہا 'ایک ہی جگہ پر جمع ہونے کے زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگوں 1500 شائقین تک محدود ہوگی'۔

اس میں شامل ہر فرد کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے منتظمین نے ہر وقت 11 سال سے زیادہ عمر کے ہر فرد کو ماسک یا چہرے کے پردے پہننے کے لئے بھی کہا ہے۔

Last Updated : Sep 8, 2020, 11:35 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details