سیف انڈر 15 چیمپیئن شپ ٹورنامنٹ کے كليانی اسٹیڈیم میں جاری میچ میں بھارت کی جانب سے ہمانشو نے 3 گولز جبکہ محسن اور شمبھو پال نے ایک ایک گول کیے۔
اس مقابلے کے لیے بھارت نے سدھارتھ کی جگہ ہمانشو اور وشواجيت سنگھ کی جگہ ساتوک شرما کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔
میچ کے بعد بھارتی ٹیم کے کوچ فرنانڈیز نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ کھلاڑیوں نے زیادہ گول کئے۔
انہوں نے کہا کہ میں ہمانشو کی کارکردگی سے کافی متاثر ہوا ہوں اور مجھے ہمانشو کے لیے انتہائی خوشی ہے جنہوں نے مواقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شاندار مظاہرہ کیا اور ثابت کر دیا کہ وہ ایک بہترین کھلاڑی ہیں۔
اس جیت کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ میں سرفہرست مقام پر پہنچ گئی ہے، بھارتی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اب تک 3 میچ کھیلے ہین اور تینوں میں اس نے شاندار جیت درج کی ہے جبکہ نیپالی ٹیم 3 میچوں میں 2 جیت کے ساتھ دوسرے اور بنگلہ دیشی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔
گروپ مرحلے میں بھارتی ٹیم کا گلا میچ پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر برقرار بنگلہ دیش کے خلاف 29 اگست کو ہوگا۔