کیرالہ کے مالاپورم ضلع کے پاراپانگڈی کے رہنے والے بھارتی فٹبال ٹیم کے سابق فٹبالر حمزہ کویا چند برسوں سے ممبئی میں رہ رہے تھے۔
کورونا سے متاثر سابق فٹبالر کی موت گزشتہ روز وہ کوروناوائرس سے متاثر ہو کر ممبئی سے مالاپورم پہنچے تھے۔انہیں ضلع صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھاجہاں چند دنوں کے بعد ان کی موت ہو گئی۔
سابق فٹبالر کی اہلیہ اور ان کے بیٹے بھی کورونا مثبت پائے گئے ۔دونوں کو کیرالہ کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔
منجری میڈیکل کالج سے موصولہ اطلاع کے مطابق سابق فٹبالر حمزہ کویا کی حالت بگڑ گئی تھی۔ انہیں پلازمہ تھریپی دیا گیا تھا۔گزشتہ شب کی موت ہو گئی۔
حمزہ کویا وینگ بیک پوزیشن پر کھیلتے تھے۔1981سے 1986 کے درمیان مہاراشٹر کی جانب سے سنتوش ٹرافی میں کھیل چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بھارتی فٹبال ٹیم کے لئے بھی کھیل چکے ہیں۔