اردو

urdu

ETV Bharat / sports

رونالڈو ریپ کے الزام کا سامنا نہیں کریں گے - کیتھرین مےیورگا

امریکی وکیل کے مطابق پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو مبینہ ریپ کے الزام کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

پرتگالی فٹبالر رونالڈو

By

Published : Jul 23, 2019, 9:54 PM IST

لاس ویگاس کی پولیس نے اگست سنہ 2018 میں متاثرہ خاتون کی درخواست پر ایک بار پھر مبینہ جرم کی تحقیقات شروع کی تھی۔

اس وقت کی تحقیق کے مطابق کہا گیا کہ رونالڈو کے خلاف جنسی زیادتی کے الزامات کو شک کی بنیاد پر ثابت نہیں کیا جاسکتا، اس لیے رونالڈو پر کوئی بھی الزام نہیں ہے۔
کریسٹیانو رونالڈو نے کیتھرین کے الزام کو مسترد کیا ہے۔

واضح رہے کہ 34 سالہ کیتھرین میورگا نامی خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ رونالڈو نے سنہ 2009 میں امریکی شہر لاس ویگاس کے ایک ہوٹل میں ان کا ریپ کیا۔

ذرائع کے مطابق کیتھرین میورگا کے ساتھ سنہ 2010 میں عدالت کے باہر ایک معاہدہ کیا جس کے تحت رونالڈو نے خاتون کو 3لاکھ 75ہزار ڈالر ادا کیے، جس کے عوض یہ طئے پایا تھا کہ میورگا اپنے الزام کو کبھی منظر عام پر نہیں لائیںگی۔ تاہم انھوں نے گذشتہ برس دوبارہ اس مقدمے کو کھولنے کی کوشش کی۔

رونالڈو کو فٹبال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ سنہ 2008، 2013، 2014، 2016 اور 2017 میں متعدد ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details