اردو

urdu

ETV Bharat / sports

وینیزویلا، برازیل کا میچ ڈرا - hooting

کوپا امریکہ 2019 کے مقابلے میں مہمان ٹیم وینیزویلا نے برازیل کو ڈرا پر ہی روک دیا، حالاںکہ برازیل ٹیم پورے میچ پر حاوی نظر آئی۔

وینیزویلا، برازیل کا میچ ڈرا

By

Published : Jun 19, 2019, 8:28 PM IST

Updated : Jun 19, 2019, 8:54 PM IST

برازیل نے کوپا امریکہ ٹورنامنٹ کے اپنے دوسرے میچ میں وینیزویلا کے خلاف بنا کسی گول کے ڈرا کیا۔

میچ کے بعد میزبان ٹیم برازیل کے خلاف شائقین نے ہوٹنگ بھی کی۔

وینیزویلا، برازیل کا میچ ڈرا

میچ میں برازیل نے دو مرتبہ گیند کو گول پوسٹ میں ڈالی لیکن ریفری نے وی اے آر(ویڈیو اسسٹنٹ ریفری) کی مدد لینے کے بعد گول کو فاضل قرار دیا۔

حالاںکہ برازیل ٹیم شروعات سے ہی میچ میں حاوی نظر آئی جبکہ وینیزویلا بھی گول کرنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن اسے کامیابی نہیں ملی۔

برازیل کے اسٹرائیکر رابٹرے فرمینو نے پہلے ہاف میں ہی گیند کو گول پوسٹ میں ڈال دیا لیکن ریفری نے وی اے آر کی مدد سے اسے ناکارہ قرار دیا۔

دوسرے ہاف میں بھی میزبان ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی اور فلپ کوٹنہو نے بھی گول کیا لیکن اسے بھی پہلے کی ہی طرح فاضل قرار دیا گیا۔

Last Updated : Jun 19, 2019, 8:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details