اردو

urdu

ETV Bharat / sports

رونالڈو کی وجہ سے کوکا کولا کو اربوں ڈالرز کا نقصان - coca cola

گزشتہ روز کرسٹیانو رونالڈو کے ذریعے پریس کانفرنس میں میز سے کوکا کولا کی بوٹلز ہٹانے سے کوکا کولا کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا۔

کرسٹیانو رونالڈو
کرسٹیانو رونالڈو

By

Published : Jun 16, 2021, 10:26 PM IST

بغیر کسی اپیل اور شور شرابے کے کسی کو کیسے نقصان پہنچایا جاتا ہے۔ یہ ہنر پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو سے سیکھا جا سکتا ہے۔

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک پریس کانفرنس کے دوران میز پر رکھی کوکا کولا کی دو بوتلیں ہٹا دیں اور ان کی جگہ پانی کی بوتل اٹھا کر پرتگالی زبان میں کہا 'ایگوا' جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ لوگوں کو کوکا کولا کے بجائے پانی پینے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو کے اس عمل کے بعد کوکا کولا کے شیئرز غیر معمولی حد تک گر گئے اور سافٹ ڈرنک کی مارکیٹ ویلیو 242 ارب ڈالر سے 238 ارب ڈالر پر چلی گئی۔

برطانوی اخبار 'دی گارجین' کے مطابق یورپی فٹ بال چیمپیئن شپ میں 36 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے بُڈاپیسٹ میں پریس کانفرنس کے دوران اپنے سامنے میز پر رکھی کوکا کولا کی دو بوتلیں ہٹا کر ایک طرف رکھ دیں۔

کوکا کولا کمپنی جو یورپی فٹ بال چیمپیئن شپ کو اسپانسر کر رہی ہے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 'ہر کسی کو اپنے ذائقے اور ضرورت کے مطابق اپنے لیے مشروب کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے۔

یوروز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 'کھلاڑیوں کو پریس کانفرنس کے دوران پانی کے ساتھ ساتھ کوکا کولا اور کوکا کولا زیرو بھی پیش کی جاتی ہے۔'

سوشل میڈیا پر بھی رونالڈو کا یہ ویڈیو کلپ وائرل ہے اور صارفین کی بڑی تعداد ان کے اس عمل کو 'مثبت پیغام' قرار دیتے ہوئے ستائش کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details