اردو

urdu

ETV Bharat / sports

چلی کوارٹر فائنل میں داخل

کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ کے گروپ سی میچ میں چلی نے ایکواڈور کو 1-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

چلی کوارٹر فائنل میں داخل

By

Published : Jun 22, 2019, 7:53 PM IST

چلی کی جانب سے جوز فوینزا لیدا نے آٹھویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی لیکن ایکواڈور کے اینر ویلنسیا کے 26 ویں منٹ کے گول نے اسکور کو برابری پر پہنچا دیا۔

اس کے بعد الیکسس سانچیز کے 51 ویں منٹ میں کئے گئے گول سے چلی نے میچ میں 1-2 سے برتری حاصل کرلی جو آخر تک برقرار رہی۔

چلی کے علاوہ ایک دیگر میچ میں کولمبیا بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

میچ کی جھلکیاں
گروپ سی میں چلی 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ ایکواڈور دو شکست کے ساتھ گروپ سی میں آخری نمبر پر ہے۔

گروپ مرحلے کے آخری میچ میں چلی کا سامنا یوروگوئے سے جبکہ ایکواڈور کا مقابلہ جاپان سے پیر کو ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details