امریکہ نے ٹوربنامنٹ میں اپنی شاندار کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے خطاب کا دفاع کرنے کے لیے مزید ایک قدم بڑھایا اور تیسری مرتبہ فائنل میں داخلہ حاصل کیا ہے۔
میچ آغاز سے ہی کافی دلچسپ رہا جس میں امریکہ نے 10 ویں منٹ میں ہی پہلا گول کر کے برتری حاصل کی، یہ گول کرسٹین پریس نے کیا۔
ایک گول سے پچھڑنے کے بعد انگلینڈ نے جلد ہی واپسی کی اور 19 ویں منٹ میں ہی گول کر کے اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔
اس کے بعد 31 ویں منٹ میں امریکہ کی اسٹار کھلاڑی الیکس مورگن نے گول کر کے ٹیم کو ایک بار پھر برتری دلائی اور اسکور 1-2 کر دیا اور یہ برتری آخر تک برقرار رہی۔
حالاںکہ میچ ختم ہونے سے قبل انگلینڈ کو پنالٹی ملا لیکن وہ اسے گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہی اور میچ اس کے ہاتھوں سے نکل گیا۔