اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Saha on national Team ردھیمان ساہا کو بھارتی ٹیم میں واپسی کی فکر نہیں - ساہا بھارتی ٹیم میں واپسی سے پریشان نہیں

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے کے ایل راہل کے باہر ہونے کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ ساہا کو بھارتی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ وہیں ساہا نے کہا کہ 'وہ فی الحال فرنچائزی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور بھارتی ٹیم میں واپسی پر ان کی کوئی توجہ نہیں ہے۔' Wriddhiman Saha on Comeback in Indian team

ردھیمان ساہا کو بھارتی ٹیم میں واپسی کی فکر نہیں
ردھیمان ساہا کو بھارتی ٹیم میں واپسی کی فکر نہیں

By

Published : May 10, 2023, 9:22 AM IST

احمد آباد: تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز ریدھیمان ساہا، جو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے موجودہ سیزن میں گجرات ٹائٹنز کے لیے غیر معمولی فارم میں ہیں، نے منگل کو کہا کہ وہ فی الحال فرنچائزی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور بھارتی ٹیم میں واپسی پر ان کی کوئی توجہ نہیں ہے۔ بھارتی بلے باز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہل کے آئی پی ایل اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل سے باہر ہونے کے بعد قیاس آرائیاں عروج پر تھیں کہ 38 سالہ ساہا ہندوستان کی ڈبلیو ٹی سی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ تاہم، بی سی سی آئی نے ساہا کی جگہ نوجوان وکٹ کیپر ایشان کشن کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔ جب ساہا سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے منتخب ہونے کی توقع کر رہے ہیں تو انھوں نے کہا کہ فی الحال ان کی پوری توجہ آئی پی ایل پر ہے۔

ساہا نے گجرات کی طرف سے منعقد ایک ورچوئل بات چیت میں صحافیوں کو بتایا، "میں فرنچائزی کرکٹ کھیل رہا ہوں، اس لیے میں اس کے بارے میں نہیں سوچ رہا ہوں۔ باقی سب کچھ میرے ہاتھ میں نہیں ہے اس لیے میں اس کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہا ہوں۔ ساہا نے دسمبر 2021 میں ہندوستان کے لیے اپنا آخری میچ کھیلا تھا۔ گزشتہ سال ہندوستان کے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران کوچ راہل دراوڑ نے واضح کیا تھا کہ ساہا کے لیے ہندوستانی ٹیم کے دروازے بند ہوگئے ہیں۔ بھلے ہی ٹیم مینجمنٹ نے ماضی میں اپنی پالیسی میں تبدیلی کرک اجنکیا رہانے اور چیتشور پجارا کو ٹیسٹ کرکٹ میں واپس بلایا لیا ہے، لیکن ساہا کو یہ موقع نہیں مل سکا۔

ساہا نے اس سال کی رنجی ٹرافی میں تریپورہ کے لیے سات میچ کھیلے، ہندوستانی ٹیم میں ان کی واپسی کے امکانات ختم ہونے کے باوجود 52.16 کی اوسط سے 313 رن بنائے۔ موجودہ آئی پی ایل سیزن میں بھی انہوں نے 11 میچوں میں 273 رن بنائے ہیں اور گجرات کے لیے اوپننگ کرتے ہوئے انہوں نے حال ہی میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف 20 گیندوں پر پچاس رن بنائے تھے۔ ساہا جانتے ہیں کہ یہ ان کے کیریئر کا آخری مرحلہ ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ جب تک وہ اس سے لطف اندوز نہیں ہوں گے وہ کھیل کھیلنا جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Bolt Wants to Play World Cup ٹرینٹ بولٹ ورلڈ کپ 2023 کھیلنا چاہتے ہیں

ساہا نے کہا، ''آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ میرے کیریئر کا آخری مرحلہ ہے۔ جب میں نے کھیلنا شروع کیا تو مجھے اس کھیل میں مزہ آیا اور اسی لیے میں کھیلتا رہا۔ جب تک میں کھیل سے لطف اندوز ہوں، چاہے وہ ڈومیسٹک کرکٹ ہو یا آئی پی ایل، میں کھیلتا رہوں گا۔ ٹیمیں مجھے منتخب کریں گی یا نہیں یہ بعد کی بات ہے لیکن فی الحال میں اپنے کام پر توجہ مرکوز کر سکتا ہوں۔ گجرات ٹائٹنز میں ساہا کے ساتھی شریکر بھرت کو ہندوستان کے ڈبلیو ٹی سی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ تین ماہ قبل آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے بھرت بین الاقوامی کرکٹ میں نئے ہیں اور ساہا آئی پی ایل کے دوران نوجوان وکٹ کیپر کو زیادہ سے زیادہ سکھانے کی کوشش کریں گے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details