اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Virat Kohli 48th ODI Ton ویراٹ کوہلی کی 48ویں سنچری، کے ایل راہل کی تعریف تو امپائر کی تنقید - آئی سی سی ورلڈ کپ

پونے میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ویراٹ کوہلی کی 48 ویں ون ڈے سنچری میں کے ایل راہل کے کردار کی جہاں خوب تعریف کی جارہی ہے وہیں امپائیر کے ایک فیصلے کی اتنی ہی تنقید بھی کی جارہی ہے۔

World Cup 2023: KL Rahul's crucial role in Virat Kohli's match-winning 48th ODI ton
ویراٹ کوہلی کی 48ویں سنچری، کے ایل راہل کی تعریف

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 20, 2023, 4:36 PM IST

حیدرآباد: پونے میں کھیلے گئے بنگلادیش کے خلاف میچ میں وراٹ کوہلی اپنی 48 ویں ون ڈے سنچری اور ورلڈ کپ 2023 میں پہلی سنچری بنانے کے لیے کے ایل راہل کے شکر گزار ہوں گے۔ دراصل جب کوہلی سنچری کے قریب پہنچ رہے تھے تو اس وقت کے ایل راہل خود کو رنز بنانے سے روک رہے تھے کیونکہ کوہلی کی سنچری کے لیے جتنے رنز چاہیے تھے اتنے ہی رنز ٹیم کی جیت کے لیے بھی درکار تھے۔ یہ کے ایل راہل کا بے لوث اور فیاضانہ اشارہ تھا جو کوہلی کو سنچری بنانے کی ترغیب دے رہا تھا۔

بنگلہ دیش کے خلاف 34 رنز بنانے والے راہل تیز رفتاری سے اسکور کر رہے تھے لیکن جب کوہلی نے 38ویں اوور میں 80 رنز مکمل کیے اور اس وقت بھارت کو میچ جیتنے کے لیے صرف 23 رنز باقی تھے تو راہل کوہلی کے پاس گئے اور ان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی ریکارڈ کے لیے کھیلنے کے سوالات کی فکر نہ کریں بلکہ اپنی سنچری مکمل کریں کیونکہ ہم جیت کے بہت قریب ہیں۔ کے ایل راہل کی جانب سے وراٹ کو سنچری کرنے کے لیے کہنا بھارتی کرکٹ شائقین کا دل جیت لیا اور اسی وجہ سے سوشل میڈیا پر راہل کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔

اس میچ میں ایک ایسا لمحہ بھی آیا جب جیت کے لیے صرف دو رنز باقی تھے تو کوہلی 97 رنز پر کھیل رہے تھے اور باؤلر نے لیگ اسٹمپ کے باہر گیند پھینک دی لیکن امپائر نے اس کو وائیڈ بال قرار نہیں دیا جس کی وجہ سے امپائر کے اس فیصلے کی تنقید کی جارہی ہے آخر امپائر نے اس بال کو وائیڈ کیوں نہیں دیا۔ لیکن اس کے بعد اگلی ہی گیند پر کوہلی نے شاندار چھکا لگا کر ٹیم کو جیت دلانے کے ساتھ ساتھ اپنی 48 ویں سنچری بھی مکمل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

کے ایل راہل نے میچ کے بعد کہا کہ میں نے انہیں (کوہلی) کہا کہ ہم جیتنے والے ہیں اس لیے انہیں یہ ریکارڈ حاصل کرنا چاہیے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے جب راہل کوہلی نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے میچ بھارت کی جھولی میں ڈال دیا ہو۔ اس سے پہلے چنئی میں آسٹریلیا کے خلاف بھارت کے افتتاحی میچ میں میزبان ٹیم ابتدائی اوورز میں تین وکٹ گرنے کے بعد مشکل میں پڑ گئی تھی۔ اس کے بعد کوہلی اور راہل نے شاندار شراکت داری کرتے ہوئے 15 اوورز پہلے ہی آسٹریلیا کے 199 رنز کے ہدف کا تعاقب کرلیا اور 5 بار کے چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف شاندار جیت درج کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details