نئی دہلی: آسٹریلیا کے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے ورلڈ کپ 2023 میں نیدرلینڈ کے خلاف سنچری مکمل کرکے ورلڈکپ میں چھ سنچریاں کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وارنر نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں تنڈولکر کے ساتھ دوسرے نمبر پر قبضہ کر لیا۔ حالیہ دنوں میں شاندار فارم سے گزر رہے وارنر کی پاکستان کے خلاف سنچری کے بعد یہ ان کی مسلسل دوسری سنچری تھی۔ قابل ذکر ہے کہ روہت شرما ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ سات سنچریوں کے ساتھ اس فہرست میں سرفہرست ہیں۔
World Cup 2023 ڈیوڈ وارنر کی ایک اور سنچری، سچن تنڈولکر کے ریکارڈ کی برابری - ڈیوڈ وارنر کی ورلڈ کپ میں چھٹی سنچری
ڈیوڈ وارنر ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انھوں نے سچن تنڈولکر کے چھ سنچریوں کے ریکارڈ کی برابری کی۔ وارنر نے یہ کارنامہ ورلڈ کپ 2023 میں نیدرلینڈ کے خلاف 24ویں اننگز میں انجام دیا۔
Published : Oct 25, 2023, 5:38 PM IST
ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ سنچریاں: روہت شرما نے افغانستان کے خلاف میچ میں شاندار سنچری بنا کر ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے تھے۔ ورلڈ کپ میں روہت شرما کے نام 7 سنچریاں ہیں۔ جس میں سے انہوں نے ورلڈ کپ 2019 میں 5 سنچریاں اور 2015 کے ورلڈ کپ میں ایک سنچری بنائی تھی۔ روہت شرما کے بعد سب سے زیادہ سنچریاں سچن تنڈولکر کے نام ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ میں 6 سنچریاں بنائی ہیں۔ اب اس فہرست میں وارنر بھی شامل ہوگئے ہیں جن کے نام بھی چھ سنچریاں ہیں۔ اس کے بعد کمار سنگاکارا اور رکی پونٹنگ کے نام 5-5 سنچریاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: