بنگلورو: بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں جمعہ کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے ورلڈ کپ 2023 کے 18ویں میچ میں کئی ریکارڈز بنے اور کئی ریکارڈ ٹوٹے بھی۔ ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش کی آسٹریلوی اوپننگ جوڑی نے پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور شاندار سنچری اسکور کیے۔ جس کی بدولت آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 367 رنز بنائے اور پاکستان ٹیم کو جیت کے لیے 368 رنز کا ہدف دیا۔
وارنر اور مارش نے 2023 ورلڈ کپ میں سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ کی۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 33.5 اوورز میں 259 رنز جوڑے۔ جس میں مچل مارش نے 121 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی اور ڈیوڈ وارنر نے 163 رنز کی شاندار اننگز شامل ہے۔ یہ ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں آسٹریلیا کے لیے سب سے بڑی اوپننگ شراکت داری ہے۔ اس کے علاوہ یہ دونوں بلے باز ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسری سب سے بڑی شراکت داری کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل 2011 کے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے تلک رتنے دلشان اور اپل تھرنگا نے زمبابوے کے خلاف پالے کیلے میں 282 رنز کی سب سے بڑی اوپننگ شراکت داری کی تھی۔ آج ہم آپ کو وارنر اور مارش کی شراکت داری کے دوران ٹوٹنے والے ریکارڈز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔
اپنی سالگرہ پر ونڈے میں سنچری بنانے والے کھلاڑی
- 140* - ٹام لیتھم بمقابلہ نیدرلینڈز، ہیملٹن، 2022 (30 ویں سالگرہ)
- 134 - سچن تنڈولکر بمقابلہ آسٹریلیا، شارجہ، 1998 (25 ویں سالگرہ)
- 131* - راس ٹیلر بمقابلہ پاکستان، پالے کیلے، 2011 (27 ویں سالگرہ)
- 130 - سنتھ جے سوریا بمقابلہ بنگلہ دیش، کراچی، 2008 (39 ویں سالگرہ)
- 100* - ونود کامبلی بمقابلہ انگلینڈ، جے پور 1993 (21 ویں سالگرہ)
- 121 - مچل مارش بمقابلہ پاکستان، بنگلورو، 2023 (32 ویں سالگرہ)
ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ سنچریاں
- روہت شرما 7 سنچریاں
- سچن تنڈولکر 6 سنچریاں
- رکی پونٹنگ 5 سنچریاں
- کمار سنگاکارا 5 سنچریاں
- ڈیوڈ وارنر 5 سنچریاں