اردو

urdu

ETV Bharat / sports

West Indies vs New Zealand: نیوزی لینڈ نے سیریز 90 رنز سے جیت لی

نیوزی لینڈ نے گلین فلپس اور ڈیرل مچل کی شاندار اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز کو 90 رنز سے شکست دے کر ٹی 20 سیریز اپنے نام کر لی ہے۔West Indies vs New Zealand

By

Published : Aug 13, 2022, 8:11 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

جمیکا:نیوزی لینڈ نے گلین فلپس (76) اور ڈیرل مچل (48) کی شاندار اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی 20 میں 90 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی۔

ہفتہ کو کھیلے گئے میچ میں بلیک کیپس نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 216 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 20 اوورز میں صرف 125 رنز ہی بنا سکی۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو مارٹن گپٹل اور ڈیون کونوے نے عمدہ آغاز فراہم کیا۔ گپٹل نے 11 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 20 جبکہ کونوے نے 34 گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔ کپتان کین ولیمسن (4) کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد فلپس اور مچل نے برتری حاصل کی اور کیریبین گیند بازوں کو ناکوں چنے چبوائے۔ دونوں کے درمیان 34 گیندوں میں 83 رنز کی پارٹنرشپ ہوئی۔

فلپس نے 41 گیندوں میں چار چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے جبکہ مچل نے 20 گیندوں میں دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے۔ ونڈیز کی جانب سے اوبید میک کوئے نے چار اوورز میں 40 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

216 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ ایک بار پھر مایوس کن رہی۔ میک کوئے (23) اور روومین پاول (21) کے علاوہ کوئی بھی بلے باز 20 رنز کا ہندسہ عبور نہ کرسکا۔ ایک موقع پر ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے کم ترین اسکور (99) پر آؤٹ ہونے کی پوزیشن میں بھی تھی لیکن 10ویں رینک کے ہیڈن والش اور 11ویں رینک والے میک کوئے نے ٹیم کو 20ویں اوور میں آل آؤٹ ہونے سے بچا لیا۔

کیویز کی جانب سے مچل سینٹنر اور مائیکل بریسویل نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس جیت کے ساتھ ہی بلیک کیپس نے تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی اتوار 14 اگست کو کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیمیں ون ڈے سیریز میں حصہ لیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: Ind vs Zim ODI Series: سندر انجری کی وجہ سے زمبابوے کے دورے سے باہر ہو سکتے ہیں

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details