پورٹ آف اسپین:ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ہیٹ مائر کو خراب فارم کی وجہ سے ٹیم سے ڈراپ کردیا ہے جب کہ حال ہی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جیسن ہولڈر اور کائل مائرز کی ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے تاہم وہ ون ڈے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ . اس کے علاوہ ہولڈر اور مائرز نے خود کو ٹیسٹ سیریز کے لیے غیر دستیاب قرار دیا ہے۔ اس دوران وہ اپنی ٹی ٹوئنٹی فرنچائزی کا معاہدہ مکمل کریں گے۔
بورڈ نے برانڈن کنگ اور شرفن ردرفورڈ کو بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل فرنچائزی کرکٹ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔شائی ہوپ کی کپتانی میں ون ڈے ٹیم میں ٹاپ آرڈر بلے باز ٹیڈی بشپ اور گیانا کے وکٹ کیپر بلے باز ٹیون املاچ شامل ہیں۔ املاچ ٹیسٹ ٹیم کا بھی حصہ ہیں۔
چیف سلیکٹر ڈیسمنڈ ہینس نے کہا، "انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد، ہم امید کر رہے ہیں کہ ہماری ون ڈے ٹیم آسٹریلیا میں بہت مسابقتی ہوگی۔ ہم نے کچھ نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے، جنہوں نے حالیہ دنوں میں اپنے کھیل سے متاثر کیا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ پرانے کھلاڑی بھی ہماری ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ٹی 20 سیریز آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ہماری تیاریوں کا حصہ ہے۔ ہم ہندستان اور انگلینڈ کے خلاف کارکردگی کو مزید آگے لے جانا چاہتے ہیں۔ جیسے جیسے ہم ورلڈ کپ کے قریب پہنچیں گے، ہم اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔