دبئی: ایشیا کپ Asia Cup میں بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ 28 اگست کو پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔ میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سابق بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی اس میگا مقابلے میں کئی ریکارڈ اپنے نام کر سکتے ہیں۔ کوہلی طویل عرصے بعد ایشیا کپ سے بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کررہے ہیں۔ گزشتہ چند برسوں میں ان کی کارکردگی بہت مایوس کن رہی ہے۔ ایسے میں وہ پاکستان کے خلاف اچھی اننگز کھیل کر فارم میں آنا چاہیں گے۔ Virat Kohli Set to Complete 100 T20Is Matches
اس بار ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ساتھ ہی بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ کا اپنا پہلا میچ 28 اگست کو دبئی میں روایتی حریف پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔ اس میچ میں سابق بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی ایک خاص ریکارڈ اپنے نام کر سکتے ہیں۔ دراصل ویراٹ کوہلی اب تک کل 99 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔ وہ پاکستان کے خلاف اپنا 100 ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے۔ اسی کے ساتھ وہ 100 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے دوسرے بھارتی کھلاڑی بن جائیں گے۔ اس سے قبل روہت شرما 132 ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں۔
وراٹ سنہ 2008 میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے کے بعد سے مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ یہ اعداد و شمار ان کے شاندار سفر کے دوران پیش آئے مختلف نشیب و فراز کے باوجود مستقل مزاجی کو ظاہر کرتے ہیں۔ جو اس کے کھیل کے تئیں جذبہ اور لگن کو ظاہر کرتا ہے۔
کوہلی کو کسی بھی فارمیٹ میں سنچری بنانے میں ایک ہزار سے زیادہ دن ہوچکے ہیں: کوہلی جب اتوار کو پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے میدان میں اتریں گے تو انہیں میچ جیتنے والی اننگز کھیلنا ہوگا۔ آخری بار جب یہ دونوں روایتی حریف T20 میچ میں آمنے سامنے ہوئے تھے تو بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم کوہلی نے اس میچ میں 49 گیندوں میں 57 رنز بنائے تھے۔ جس کی وجہ سے بھارت نے 20 اوورز میں 151/7 کا اسکور کیا تھا۔ لیکن پاکستان کے اوپنرز محمد رضوان (79*) اور بابر اعظم (68*) نے بھارت کو با آسانی شکست دی۔