موہالی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہاکہ وراٹ کوہلی کچھ ٹی 20 میچوں میں اوپننگ کرسکتے ہیں، حالانکہ ورلڈ کپ میں اوپننگ کے لیے کے ایل راہل ٹیم مینجمنٹ کی پہلی پسند ہیں۔ ایشیا کپ 2022 میں بھارت کے آخری میچ میں، کوہلی نے روہت کی غیر موجودگی میں اننگز کا آغاز کیا اور اپنی پہلی ٹی 20 انٹرنیشنل سنچری اسکور کی۔ Virat Kohli as an opener is an option
روہت نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ "آپ کے پاس متبادل دستیاب ہونا ہمیشہ اچھا ہوتا ہے۔ جب آپ ورلڈ کپ جیسے ٹورنامنٹ میں جاتے ہیں تو یہ بہت اہم ہوتا ہے۔ آپ لچک چاہتے ہیں۔ آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے کھلاڑی اپنی بہترین فارم میں ہوں اور کسی بھی پوزیشن میں بیٹنگ کر سکتے ہوں۔'
"جب ہم کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ یہ مستقل ہے۔ ہم تمام کھلاڑیوں کے معیار کو سمجھتے ہیں۔ ہم اسے ذہن میں رکھیں گے کیونکہ ہم نے تیسرے اوپنر کو نہیں لیا ہے، وہ (کوہلی) ظاہر ہے اوپننگ کر سکتے ہیں۔ وہ اپنی فرنچائز ی کے لیے اوپننگ کرتے ہیں۔ یہ ہمارے لیے ایک یقینی بہترین متبادل ہے۔"
کپتان روہت نے کہاکہ انہوں نے اس سلسلے میں ٹیم کے کوچ راہل دراوڑ سے بات کی ہے، کوہلی ورلڈ کپ سے قبل چند میچوں میں اوپننگ کر سکتے ہیں۔'