اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Usman Khawaja Create History: عثمان خواجہ کا تاریخی کارنامہ - سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر دونوں اننگ میں سنچری

آسٹریلیائی بلے باز عثمان خواجہ نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ Sydney Cricket Ground پر تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے ٹیم کو مضبوط اسکور فراہم کیا۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر ایک ٹیسٹ کی دونوں اننگ میں سنچری بنانے والے عثمان خواجہ تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ Usman Khawaja Became Third Batsman to Score Tons in Both Innings at SCG

آسٹریلیائی بلے باز عثمان خواجہ
آسٹریلیائی بلے باز عثمان خواجہ

By

Published : Jan 8, 2022, 1:51 PM IST

عثمان خواجہ نے ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ Ashes Series 4th Test میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں اننگ میں سنچری بنا کر ٹیم کو 388 رنز کی برتری دلائی۔

بشکریہ ٹویٹر

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جا رہے ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کی سنچری کی بدولت انگلینڈ کو 389 رنز کا ہدف دیا۔

تقریباً ڈھائی برسوں کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں شامل کئے گئے عثمان خواجہ نے اس ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگ میں سنچری بنا کر شاندار طریقے سے واپسی کی اور سلیکٹرز کی امیدوں پر کھرے اترے۔

عثمان خواجہ نے پہلی اننگ میں 260 گیندوں میں 13 چوکوں کی مدد سے 137 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگ میں انہوں نے 138 گیندوں میں 10 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 101 رنز کی اننگ کھیلی۔

انہوں نے دوسری اننگ میں کیمرون گرین کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 186 رنوں کی پارٹنرشپ کی اور ٹیم کو ابتدائی بحران سے نکالا۔

واضح رہے کہ عثمان خواجہ نے اگست 2019 میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا اور تقریباً ڈھائی برس بعد ملنے والے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کی دونوں اننگ میں سنچری بنائی۔ Usman Khawaja Sparkling Century

ABOUT THE AUTHOR

...view details