دبئی: متحدہ عرب امارات کے حکام نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ایشیا کپ 2022 میں پاکستان اور افغانستان میچ کے بعد تصادم پر کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔ حکام نے میچ دیکھنے گئے شائقین کے درمیان تصادم کے بعد تادیبی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شائقین کے خلاف کارروائی کی بات کہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سُپر فور مرحلے کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ افغانستان کی شکست پر اس کے مداح مشتعل ہوگئے، کچھ شائقین نے پاکستانی حامیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ UAE warns of action after fans brawl in Pakistan-Afghanistan match
حکام نے کا کہنا ہے 'وہ ناظرین کی کڑی نگرانی کریں گے اور اسٹینڈ کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان یا دیگر ناظرین کے زخمی ہونے پر سختی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ' شائقین کو قوانین پر عمل کرنا چاہیے۔ جب کہ تماشائیوں سمیت ہر کسی سے اسپورٹس مین شپ کا مطالبہ کرتے ہیں۔