دبئی: اس بار انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں گیند بازوں کو فی اوور دو باؤنسر پھینکنے کی اجازت ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فی اوور دو باؤنسرز کی اس تبدیلی کا تجربہ ہندوستان کے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی کے دوران کیا گیا۔
سوراشٹرا کے تجربہ کار تیز گیند باز جے دیو انادکٹ نے اس تبدیلی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا، "میرے خیال میں ایک اوور میں دو باؤنسر بہت کارآمد ہیں اور یہ ان چیزوں میں سے ایک ہے جو گیند باز کو بلے بازوں کے خلاف اضافی فائدہ پہنچاتی ہے۔"
انھوں نے کہا، 'مان لیجئے، اگر میں نے پہلے سلو باؤنسر پھینکا ہوتا تو بلے باز کو یقین ہوتا کہ کوئی اور باؤنسر نہیں آئے گا، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ یہاں تک کہ اگر ہم اوور کے پہلے ہاف میں ایک باؤنسر پھینک دیتے ہیں، تب بھی ہمارے پاس ایک اور باؤنسر ڈالنے کا موقع ہوگا۔ باؤنسرز کے خلاف کمزور بلے بازوں کو اس میں بہتر ہونا پڑے گا۔ یہ تبدیلی باؤلر کو ایک اضافی متبادل فراہم کرے گی۔ تو مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک چھوٹی سی تبدیلی ہے جس کا بہت بڑا اثر ہے۔ بحیثیت باؤلر میرے خیال میں یہ ایک بہت اہم رول ہے۔