پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کے باقی کے مقابلے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد کرنے کے لیے باضابطہ طور پر امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے رابطہ کیا ہے۔
اس سے قبل تمام باقی میچوں کو کراچی میں کرانے کا منصوبہ تھا لیکن پی سی بی نے نشینل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے ساتھ ساتھ تمام چھ فرنچائزیوں کی جانب سے کورونا سے بگڑتے حالات کے درمیان کراچی میں میچ نہ کرائے جانے کے درخواست کے بعد یہ قدم اٹھایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فرنچائزیوں نے پچھلے ہفتے پی سی بی کو ایک خط لکھا تھا، جس میں ٹورنامنٹ کے باقی حصے کو یو اے ای میں کرانے کی تجویز دی تھی۔ پی سی بی نے موجودہ منصوبوں کا جائزہ لینے کے بعد اب یہ تجویز تسلیم کرلی ہے۔ وبا سے بدلی صورتحال نے فرنچائزیوں کو تشویش میں ڈال دیا ہے جس کی وجہ سے انہیں پی سی بی کے پاس جانا پڑا تھا۔