بھارتی بلے باز چیتشور پجارا نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں ایک ہی دن مختلف حالات میں کھیلنا بلے بازوں کے لیے سب سے مشکل ثابت ہوگا۔ بھارتی ٹیم کو انگلینڈ کے ساؤتھمپٹن میں 18 جون سے نیوزی لینڈ کے ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کا فائنل کھیلنا ہے۔ اس کے بعد ٹیم کو 4 اگست سے میزبان انگلینڈ کے ساتھ پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے۔
پجارا نے بی سی سی آئی ٹی وی کو بتایا کہ "بیٹسمین کے لیے ایک ہی دن میں یہاں مختلف حالات میں کھیلنا سب سے مشکل ہے کیونکہ اگر بارش ہوتی ہے تو آپ کو میدان سے باہر جانا پڑتا ہے۔ پھر اچانک بارش رک جاتی ہے تو آپ کو دوبارہ شروعات کرنی پڑتی ہے۔
اس دوران میں وقفہ بھی ہوگا اور وہی وہ سب چیزیں ہے جو آپ کو چیلنج کریں گی جس کو سمجھنے اور قبول کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ کو ذہنی طور پر مضبوط رہنا ہوگا اور اپنی توجہ کو برقرار رکھنا ہوگا۔ آپ کو جو بریک ملیں گے اس کا استعمال کرنا بہت ضروری ہوگا۔ "
نیوزی لینڈ نے حال ہی میں انگلینڈ کے ساتھ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی اور سیریز 0۔1 سے جیت لی تھی۔ پجارا نے کہا کہ کیوی ٹیم کو اس کا فائدہ ہوگا لیکن بھارتی ٹیم بھی کسی بھی قسم کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔