ہانگژو:ایشیائی کھیلوں کے کرکٹ مقابلوں کے فائنل میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان خطابی معرکہ ہوا۔فائنل میں بھارت ٹیم کی شروعات خراب رہی، شیفالی ورما 15 گیندوں میں نو رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئیں۔ اس کے بعد اسمرتی نے جمائمہ کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 73 رنز کی شراکت داری کی۔ راناویرا نے یہ شراکت توڑ دی۔ انہوں نے مندھانا کو آؤٹ کیا۔ مندھانا نے 45 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 46 رنز بنائے۔
اسی دوران ریچا گھوش نو رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں اور کپتان ہرمن پریت کور دو رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں اور پوجا وستراکر دو رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ جمائمہ روڈریگز نے 40 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیپتی اور امنجوت ایک ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان ہرمن پریت کور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارت کی جانب سے اسمرتی مندھانا نے سب سے زیادہ 46 رنز کی اننگز کھیلی۔ جبکہ جمائمہ روڈریگز نے 42 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے اودیشیکا پربودھنی، سوگنڈیکا کماری اور اینوکا رناویرا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔117 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اترنے والی سری لنکن ٹیم کی جانب سے بھارتی فاسٹ بولر تیتاس سدھو نے تیسرے اوور میں دو وکٹیں حاصل کیں۔ سدھو نے تیسرے اوور کی پہلی گیند پر انوشکا سنجیوانی کو ہرمن پریت کور کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔