نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے ساتھ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے جنوبی افریقہ پہنچ گئی ہے۔ بی سی سی آئی نے اس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیے گئے اس ویڈیو میں ٹیم انڈیا کا بھارت سے جنوبی افریقہ پہنچنے تک کا پورا سفر دکھایا گیا ہے۔ یہ سیریز 10 دسمبر سے شروع ہو کر 14 دسمبر کو ختم ہوگی۔
اس ویڈیو کے آغاز میں بھارتی ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادو، ارشدیپ سنگھ، محمد سراج، ایشان کشن، تلک ورما ایئرپورٹ پر نظر آ رہے ہیں۔ اس کے بعد ٹیم جنوبی افریقہ کے سفر پر روانہ ہوجاتی ہے۔ جنوبی افریقہ کے ائیرپورٹ پر پہچنے کے بعد کھلاڑی سر پر اپنے بیگ رکھ کر دوڑتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔ درحقیقت جب بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ پہنچی تو ائیرپورٹ پر بارش ہو رہی تھی، جس سے بچنے کے لیے کھلاڑی سر پر بیگ رکھ کر بس کی طرف بھاگتے ہیں۔