اردو

urdu

ETV Bharat / sports

T20 World Cup سیم کرین نے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا خطاب جیتا - ٹی 20ورلڈ کپ

انگلینڈ کے تیز گیند باز اور آل راؤنڈر سیم کرین نے اتوار کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا خطاب جیتا ہے۔ سیم کرین، جو چوٹ کی وجہ سے 2021 کے ٹی 20ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے تھے، انہون نے اس سال کے ایونٹ میں انگلینڈ کے لیے ڈیتھ اوورز میں اہم کردار ادا کیا۔ انگلش باؤلر نے پاور پلے اور ڈیتھ اوورز جیسے اہم مواقع پر شاندارگیندبازی کرتے ہوئے اپنی صلاحیت کا بخوبی استعمال کیا۔ England's Sam Curran named player of the tournament

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 13, 2022, 10:04 PM IST

میلبورن: انگلینڈ کے تیز گیند باز اور آل راؤنڈر سیم کرین نے اتوار کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا خطاب جیتا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی انگلینڈ کی ٹیم کے اہم کھلاڑی سیم کرین نے ٹورنامنٹ کے سپر 12 مرحلے میں سب سے زیادہ 13 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف خطابی مقابلے میں 12 رنز دے کر تین وکٹیں بھی حاصل کیں۔ سیم کرین نے ٹورنامنٹ میں اپنی 13 وکٹیں 11.38 کی اوسط سے حاصل کیں، جبکہ بلے باز ان کے خلاف صرف 6.52 کے رن ریٹ سے اسکور کر سکے۔T20 World Cup

سیم کرین، جو چوٹ کی وجہ سے 2021 کے ٹی 20ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے تھے، انہون نے اس سال کے ایونٹ میں انگلینڈ کے لیے ڈیتھ اوورز میں اہم کردار ادا کیا۔ انگلش باؤلر نے پاور پلے اور ڈیتھ اوورز جیسے اہم مواقع پر شاندارگیندبازی کرتے ہوئے اپنی صلاحیت کا بخوبی استعمال کیا۔ سیم نے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد کہا، ’’جس طرح میں بولنگ کرتا ہوں، میں اپنی دھیمی گیندوں سے وکٹ کو نشانہ بناتا ہوں اور بلے بازوں کو اندازہ لگانے دیتاہوں۔ عالمی چیمپئن بننا کتنا شاندار ہے۔' سیم کو یہ ایوارڈ ماہرین کے پینل اور آن لائن ووٹنگ کی بنیاد پر دیا گیا۔ سیم, جوس بٹلر اور ایلکس ہیلز کے علاوہ شاہین آفریدی، شاداب خان، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادیو، سکندر رضا اور ونندو ہسرنگا کو ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details