اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Suryakumar Yadav ربر کی گیند سے وکٹ کے پیچھے کھیلنا سیکھا: سوریہ کمار - Multiple records for Suryakumar Yadav

سوریہ کمار نے زمبابوے کے خلاف بھارت کے آخری سپر 12 میچ میں بھی اپنی چوطرفہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 25 گیندوں پر 61 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جس میں چھ چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔ Suryakumar Yadav in a chat with Ravichandran Ashwin

I am just going out and exploding: Suryakumar Yadav with Ravichandran Ashwin
ربر کی گیند سے وکٹ کے پیچھے کھیلنا سیکھا

By

Published : Nov 8, 2022, 10:50 AM IST

ایڈیلیڈ: بھارت کے 360 ڈگری بلے باز سوریہ کمار یادو نے کہاکہ انہوں نے بچپن میں ربر کی گیندوں سے کھیلتے ہوئے وکٹ کے پیچھے شاٹ لگانا سیکھا ہے۔ بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں سوریہ کمار نے اشون کے ساتھ بات چیت میں کہاکہ "اپنے ابتدائی دنوں میں، میں دوستوں کے ساتھ اپنے گھر کے قریب ربر کی گیند سے کرکٹ کھیلا کرتا تھا۔ وہ 17-18 گز کی پچ پر دوڑ کر ربر کی گیلی گیند پھینکا کرتے تھے۔ یہ شاٹس وہیں سے آئے ہیں، میں نیٹ پر ان کی مشق نہیں کرتا۔ Suryakumar Yadav in a chat with Ravichandran Ashwin

سوریہ کمار نے زمبابوے کے خلاف بھارت کے آخری سپر 12 میچ میں بھی اپنی چوطرفہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 25 گیندوں پر 61 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جس میں چھ چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔ سوریہ کمار نے کہاکہ "سامنے کی باؤنڈری 80-85 میٹرکی ہوتی ہے۔ یہاں (آسٹریلیا میں) دائیں بائیں کی باونڈری بھی تقریباً 70 میٹرکی ہے۔ صرف وکٹ کے پیچھے ہی 60-65 میٹر کی مختصر باؤنڈری ہے۔ میں اس کے ساتھ تجربہ کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔"

انہوں نے کہا "میں فارمیٹ کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔ یہ آپ کی ذہنیت پر منحصر ہے۔ میں ہر گیند پر رن بنانے کی کوشش کرتا ہوں۔ اگر مجھے پہلی ہی گیند پر موقع ملا تو میں رن بنانے کی کوشش کروں گا۔' سوریہ کمار کا آسٹریلیا کا یہ پہلا دورہ ہے، لیکن ان کی بیٹنگ حقیقت کی نفی کرتی ہے۔ آسٹریلیا کے بڑے میدانوں اور اچھال بھری پچوں پر جہاں کئی بلے باز رن بنانا بھول جاتے ہیں، وہیں سوریہ کمار نے پانچ میچوں میں 75 کی اوسط سے 225 رنز بنائے ہیں، جس میں تین نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

آسٹریلیا میں کھیلنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سوریہ کمار نے کہا، ’’گھر پر (بھارت میں) میں نے بڑے میدانوں پر کھیلنا پسند کیا ہے۔ جب ہم وانکھیڑے میں کوشش کرتے ہیں تو وہاں کی پچوں میں بھی اچھا اچھال ہوتا ہے۔ پچ کیوریٹر مشق کے لیے تیز پچ بناتے ہیں۔ ہاں، وہاں کے گراؤنڈز اتنے بڑے نہیں ہیں، لیکن میں اچھال والی پچوں پر کھیلنا پسند کرتاہوں۔ یہ میرے لیے کوئی مسئلہ نہیں رہا ہے۔" جہاں سوریہ کمار نے درمیانی اوورز میں تیز رنز کے ساتھ بھارتی اننگز کو رفتار فراہم کی ہے، وہیں انہوں نے ٹورنامنٹ میں کچھ اچھے کیچ بھی لیے۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف بھارت کی پانچ رنز کی جیت میں عفیف حسین کا کیچ لپکاتھا جبکہ سوریہ کمار نے زمبابوے کے خلاف میچ میں سکندر رضا کو کیچ آؤٹ کیا۔

اشون کے ایک سوال کے جواب میں سوریہ کمار نے کہا "جب ہم پریکٹس سیشن کے لیے جاتے ہیں، تو ہم فلڈ لائٹس کے نیچے کیچ پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم فیلڈنگ کوچ کے ساتھ کافی وقت گزارتے ہیں جو میچ کے دوران فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ وراٹ کوہلی (246) کے بعد ٹی20 ورلڈ کپ 2022 میں بھارت کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے سوریہ کمار نے سیمی فائنل تک کے سفر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں جمعرات کو ایڈیلیڈ اوول میں ہندوستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details