سڈنی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا پہلا سیمی فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سڈنی میں کھیلا جارہا ہے۔ ورلڈ کپ کے اس اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کو 105 رنز پر پاکستان کو پہلا جھٹکا لگا۔ جب بابر اعظم 42 گیند پر 53 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان ولیمسن نے 42 بال پر 46 رنز بنائے، جب کہ میچل نے ناقابل شکست 35 بال پر 53 رنز بنائے۔ T20 World Cup 2022
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک کھیلے گئے ورلڈکپ کی تاریخ پر اگر نظر ڈالیں تو پتہ چلاتا ہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ سیمی فائنل میں اب تک کبھی نیوزی لینڈ سے شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں تین بار آمنے سامنے ہو چکی ہیں۔ جس میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تینوں بار شکست دی ہے۔ وہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان اور نیوزی لینڈ 6 مرتبہ مد مقابل ہوئے ہیں، 4 میچ میں پاکستان جیتا ہے، جب کہ 2 میں نیوزی لینڈ نے میدان مارا۔
میچ سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہاکہ سیمی فائنل میں پاکستان فیورٹ ہے یا نیوزی لینڈ ؟ یہ کہنا ہے مشکل ہے،پاکستان کی کیویز کے خلاف کامیابیاں ماضی کا حصہ ہیں۔