ہوبارٹ: بنگلہ دیش نے تسکین احمد (25/4) کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر-12 مرحلے میں نیدرلینڈ کونو رنوں سے شکست دے کر اپنی مہم کا آغاز کیا۔ بنگلہ دیش نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے عفیف حسین کے 38 رنوں کی بدولت 20 اوورز میں 145 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 20 اوورز میں 135 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ Bangladesh beat Netherlands by 9 runs
بنگلہ دیش کے گیند باز 144 رنز کے اسکور کا دفاع کرتے ہوئے پہلی گیند سے ہی نیدرلینڈز پر حاوی رہے۔ تسکین نے اننگ کی پہلی دو گیندوں پر وکرمجیت سنگھ اور باس ڈی لیڈ کو آؤٹ کیا جس سے نیدرلینڈز کی اننگ لڑکھڑا گئی۔ تسکین نے نیدرلینڈ کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کولن ایکرمین (62) اور شارز احمد کی وکٹیں بھی حاصل کیں۔
ایکرمین نے 48 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے لیکن انہیں کسی کا ساتھ نہیں ملا۔ ایکرمین کا وکٹ گرنے کے بعد، پال وین میکرن (24) نے کچھ اچھے شاٹس کھیلے لیکن وہ صرف شکست کا فرق کم کرسکے۔