اردو

urdu

By

Published : Apr 26, 2022, 5:02 PM IST

ETV Bharat / sports

Cricket Championship for Deaf: قومی کرکٹ چیمپیئن شپ برائے خواتین کا انعقاد

ممبئی کے اسلام جمخانہ گراؤنڈ پر ڈیف خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک کی مختلف ریاستوں کی ٹیمیوں حصہ لیں گی۔ National Cricket Championship for Deaf

انڈین ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن
انڈین ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن

انڈین ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن ممبئی میں 26 اپریل سے 29 اپریل کے درمیان کے ایف سی خواتین کی تیسرے ٹی 20 قومی کرکٹ چیمپیئن شپ برائے ڈیف کا انعقاد کر رہی ہے۔ چار روزہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ممبئی میں اسلام جمخانہ، مرین لائنز کے گراؤنڈ پر منعقد ہونے والے 20 اوور کے ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے کچھ بہترین ڈیف خواتین کرکٹر اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کریں گی جس میں مہاراشٹر، کرناٹک، تلنگانہ، اتر پردیش، تمل ناڈو، ہریانہ، چندی گڑھ اور دہلی کی ٹیموں کے کھلاڑی شامل ہیں۔ Indian Deaf Cricket Association

انڈین ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن

انڈین ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سمیت جین نے کہا کہ ہم واقعی کے ایف سی کے ساتھ شراکت میں اس ٹورنامنٹ کو منعقد کرنے پر خوش ہیں۔ یہ تمام خواتین کرکٹرز کے لیے بہت اچھا موقع ہے اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ ہم اور کھلاڑی بھی ممبئی میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے بے حد پُرجوش ہیں۔ ہم تمام ٹیموں اور اس کے شرکاء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ انڈین ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی سی اے) نے ماضی میں ڈیف کرکٹ کے ٹیلنٹ کے لیے بہت سے کامیاب ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا ہے جس میں ٹی 20 نیشنل کرکٹ چیمپیئن شپ، یک روزہ نیشنل زون کرکٹ چیمپئن شپ، ٹی 20 ڈیف پریمیئر لیگ، کے ایف سی ٹیسٹ فار ڈیف اور خواتین کی ٹی 20 نیشنل کرکٹ چیمپیئن شپ شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details